بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو ششدر کر دیا۔ وہ جمعہ کی رات 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ شیفالی کی قریبی دوست پوجا گھئی نے ایک انٹرویو میں اداکارہ کے آخری لمحوں کے بارے میں بتایا۔
پوجا گھئی نے کہا کہ شیفالی صحت کے حوالے سے بہت محتاط رہتی تھیں، ہمیشہ صحیح خوراک کھاتی تھیں اور اپنی دیکھ بھال کرتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی محنت کا کام نہیں تھا بلکہ یہ ان کی زندگی کا حصہ تھا۔
خواتین کیلئے تہلکہ خیز انکشاف: ’کانٹا لگا گرل‘ شیفالی کی موت کی وجہ ’جوان بنانے والی‘ دوائیاں؟
پوجا نے بتایا کہ شیفالی کبھی کبھار وٹامن سی کے آئی وی ڈرپس لیتی تھیں، اور وہ رات اپنی موت سے پہلے بھی وٹامن سی آئی وی ڈرپ لی تھی۔ تاہم پوجا گھئی نے اس بات کو نامل قرار دیا اور وضاحت کی کہ یہ ڈرپس بالکل محفوظ ہیں ہم سب وٹامن سی کے ڈرپس لیتے ہیں یہ نارمل سی بات ہے۔
اداکارہ شیفالی کی اچانک موت پر اسما عباس کا اہم پیغام
جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن لیتی آ رہی تھیں۔ لیکن رات کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہو گئیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال لےجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔