ارشد (زینب کے پاپا) جو بہت کم وقت میں سوشل میڈیا پر ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں، نے اپنے خاندان اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

ان کا خاندان ان کی ویڈیوز میں بھرپور طور پر حصہ لیتا ہے اور ان کا مواد ہمیشہ صاف اور ایک پیغام پر مبنی ہوتا ہے۔

رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

ارشد کے پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں اور ان کی فیملی کی بھرپور شرکت ان کے مواد کو اور بھی دلکش بناتی ہے۔

حال ہی میں ارشد ایک شو میں اپنی بیٹی دعا کے ہمراہ مدعو ہوئے، جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ارشد نے اپنی بیوی کے ساتھ ویڈیوز بنانے کے تجربے پر بھی روشنی ڈالی۔

کیاعاصم، ہانیہ کو دوبارہ ڈیٹ کر رہے ہیں؟ افواہوں کی بازگشت سنائی دینے لگی

انہوں نے بتایا کہ بیوی کے ساتھ ویڈیوز بنانا اتنا ہی مشکل ہے جتنا بچوں کے ساتھ۔ ارشد نے وضاحت کی کہ پہلے وہ اسکرپٹ ریکارڈ کرتے ہیں، پھر اس کا لِپ سنک کرتے ہیں۔

انہیں اپنی بیوی کی تلفظ کی اصلاح کے لیے کئی بار دوبارہ شوٹنگ کرنی پڑتی ہے، جس کے نتیجے میں کئی ری ٹیکس ہوتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ یوٹیوب سے کتنا کماتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی ایک سادہ اور نرم مزاج خاتون ہیں، انہیں ایکٹنگ کی زیادہ سوجھ بوجھ نہیں ہے اور ایکٹنگ کرنا بھی مشکل لگتا ہے اس لیے ان کا بیوی کے ساتھ کام کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

ارشد اکثردوسری شادی کے موضوع کو بھی اپنی ریلز میں شامل کرتے رہتے ہیں۔ شو میں انہوں نے ایک سے زیادہ شادیوں کے موضوع پر بھی اپنی رائے دی۔

برطانوی یوٹیوبر کو کھوئے ہوئے ائیرپوڈز پاکستان میں مل گئے

انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایک مرد کو دوسری بیوی رکھنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ وہ دونوں بیویوں کے ساتھ انصاف کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گناہ نہیں ہے، لیکن وہ خود اس فیصلے پر عمل نہیں کریں گے کیونکہ وہ اپنی بیوی کو ہی کافی سمجھتے ہیں۔

ارشد نے مزید کہا کہ اگر کبھی وہ دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کی بیوی نے انہیں اجازت دی ہے، لیکن ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

More

Comments
1000 characters