موسمِ بارش گرمی کے سخت اثرات سے نجات کا ایک خوشگوار موقع ہوتا ہے۔ ہم سب اس ٹھنڈی ہوا اور بارشوں کا لطف اٹھاتے ہیں، لیکن جہاں اس موسم کا فائدہ ہے وہیں یہ ہماری جلد کے لیے کچھ مسائل بھی پیدا کر سکتا ہے جنہیں جاننا ضروری ہے تاکہ ان سے محفوظ رہا جا سکے۔

بارش کے موسم میں جلد کا سامنا نمی اور گرمی سے ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جلد میں مسائل جیسے کہ پمپلز، الرجیز، دانے اور انفیکشنز بڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے آپ اپنی جلد اور مجموعی صحت کا خیال اس موسم میں بھی رکھنا چاہیے۔

جسم اور چکمتی جلد کیلئے درکار سب سے اہم پروٹین فراہم کرنے والے پھل کونسے؟

اس کا ایک آسان حل یہ ہے کہ اپنی خوراک میں معمولی تبدیلیاں کریں۔ اگرچہ بہت سی سکن کیئر مصنوعات ہیں جو نمی کے اثرات کا مقابلہ کرتی ہیں، لیکن صحیح غذائیں کھانا آپ کی جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ غذائیں نہ صرف جلد کے مسائل سے بچانے میں مددگار ہیں بلکہ آپ کی جلد کو چمکداربھی بنائیں گی۔

کدو کے بیجوں سے جلد کی چمک بڑھائیں

موسمِ بارش میں چمکدار جلد کے لیے کچھ غذائی نکات

زیادہ پانی پئیں

موسمِ بارش میں جسم میں نمی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے خود کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے۔ آپ اپنے پسندیدہ مصالحہ چائے، جوسز یا ادرک والی جڑی بوٹیوں کے مشروبات کو اس فہرست میں شامل کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو ذائقہ اور توانائی ملے۔

جلد کی چمک اور رونق کے لیے ان 7 اہم مارننگ روٹین پر عمل کریں

موسمی پھلوں کا استعمال کریں

موسمِ بارش میں کئی قسم کے موسمی پھل ملتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور آپ کی جلد کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے جسم کی حفاظت کرتے ہیں، جو جلد کو ماند اور جھریوں کا شکار بنا دیتے ہیں۔ ناشپاتی، جامن اور آڑو جیسے وٹامن سی سے بھرپور پھل اپنی خوراک میں شامل کریں۔

چکنائی والے اسٹریٹ فوڈ سے بچیں

رم جھم کرتی برسات میں چٹپٹے پکوان کھانے کا دل سب ہی کاچاہتا ہے، لیکن روزانہ پکوڑے اور سموسے کھانا مجموعی صحت کے لیے تو مفید ہے ہی نہیں اس سے جلد کی چمک بھی ختم ہو سکتی ہے۔ موسمِ بارش میں اسٹریٹ فوڈ کا استعمال کم کرنا بہتر ہے کیونکہ باہر پڑا کھانا اکثر آلودہ ہو سکتا ہے۔

سبزیوں کو اچھی طرح پکائیں

پتوں والی سبزیاں موسمِ بارش میں جراثیم اور مائیکروبس کی افزائش کا باعث بن سکتی ہیں۔ ان سبزیوں کو مکمل طور پر ترک کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ وٹامنز اور معدنیات کا خزانہ ہوتی ہیں۔ ان سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر پکائیں تاکہ جراثیم ختم ہو جائیں۔

صحت بخش بیج کھائیں

بیجوں کو ضائع نہ کریں کیونکہ یہ کئی اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سن فلاور اور کدو کے بیج وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جلد کو جوان، مضبوط اور چمکدار بناتے ہیں۔

اگر آپ ان نکات پر عمل کریں گے تو اپنی جلد اور مجموعی صحت میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

More

Comments
1000 characters