اگر آپ قدرتی طریقوں سے بالوں کی افزائش چاہتی ہیں تو حقیقت یہ ہے کہ مہنگے سیریمز پر پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ سادہ اجزاء جو آپ اپنے پسندیدہ بالوں کے تیل میں شامل کر سکتی ہیں، حیرت انگیز نتائج دے سکتے ہیں۔
یہ پانچ اجزاء انتہائی کم قیمت میں بازارسے باآسانی مل سکتے ہیں اور زیادہ تر آپ کے کچن یا پینٹری میں پہلے ہی موجود ہوں گے۔ انہیں اپنے تیل میں مکس کریں اور اپنے بالوں کو ان اجزاء کا فائدہ اٹھانے دیں۔
فرنیچر کی پالش سے لے کر زنگ سے بچاؤ تک ناریل کے تیل کے 10 گھریلو استعمال
کڑی پتے کا پیسٹ : بالوں کے پٹھوں کا طاقتور بوسٹر
کڑی پتوں میں بایوٹن، بیٹا کیروٹین اور دیگر ضروری غذائیت پائی جاتی ہے جو بالوں کے پٹھوں کو تقویت دیتی ہے اور ٹوٹنے سے روکتی ہے۔
تازہ کڑی پتوں کو گرم ناریل یا بادام کے تیل میں ایک گھنٹہ کے لیے بھگودیں۔
انہیں بلینڈ کر کے پیسٹ بنائیں اور سر کی جڑوں میں لگائیں۔
رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح شیمپو سے دھو لیں۔
دو منہ والے بالوں سے نجات حاصل کریں اور پائیں خوبصورت گھنے بال
میتھی کے بیج کا پاؤڈر: گھنے اور مضبوط بال کی ضمانت
میتھی کے بیج پروٹین، وٹامن سی، فولک ایسڈ اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں جو تیزی سے بالوں کو بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔
دو چمچ میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگو دیں۔
انہیں پیس کر اپنے بالوں کے تیل میں مکس کریں۔
جڑوں اور بالوں پر لگائیں، 1-2 گھنٹے تک لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں
پیاز کا رس: سائنسی طور پر ثابت بالوں کی دوبارہ افزائش
پیاز کا رس خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور بالوں کو دوبارہ اگنےمیں مدد دیتا ہے۔
ایک پیاز کو بلینڈ کر کے 2 چمچ رس نکالیں۔
اس رس کو ناریل یاکاسٹر تیل کے برابر حصے میں مکس کریں۔
سرپر مساج کریں اور کم از کم 30 منٹ یا رات بھر لگا رہنے دیں۔
پیاز کی بو سے بچنے کے لیے ہلکے شیمپو سے دھو لیں۔
ایلو ویرا جیل: سکون دینے والی نمی کا بوسٹر
ایلو ویرا اسکالپ کی جلن کو سکون پہنچاتا ہے، پی ایچ توازن کو بہتر بناتا ہے اور بالوں کو گھنا بنانے میں سپورٹ کرتا ہے۔
2 چمچ تازہ ایلو ویرا جیل اپنے تیل میں مکس کریں۔
سر کی کھوپڑی پر 5-10 منٹ تک مساج کریں۔
30-60 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھو لیں۔
ایسنشل آئلز: چھوٹے قطرے، بڑا فرق
کچھ ایسنشل آئلز بالوں کو بڑھانے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور بالوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے طاقتور ہیں۔
اپنے پسندیدہ ایسنشل آئل (پوٹمینٹ، روزمیری، یا لیوینڈر) کے 3-5 قطرے ہیئر آئل کے ہر چمچ (ناریل، زیتون، یا جوجوبا) میں مکس کریں۔
انہیں بالوں میں لگا کر اچھی طرحٓ مساج کریں اور 1 گھنٹہ یا رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔
یہ قدرتی اجزاء آپ کے بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، بغیر کسی زیادہ خرچ کے۔ ان اجزاء کو اپنے تیل کی روٹین میں شامل کریں اور مستقل مزاجی سے اپنے بالوں کو مضبوط، گھنے اور چمکدار بنانے کی طرف قدم بڑھائیں۔