بظاہر مصنوعی ذہانت کی تخلیق لگنے والی ”فلیٹ فیئٹ“ (Flat Fiat) دراصل ایک یوٹیوبر نوجوان اطالوی مکینک آندریا مارازی (Andrea Marazzi) کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہے، جس نے دنیا کی سب سے تنگ ترین کار کار بنانے کا خواب پورا کیا۔ یہ کار 1993 ماڈل فیئٹ پانڈا کے پرزہ جات پر مبنی ہے، مگر اس کی چوڑائی صرف 50 سینٹی میٹر ہے۔
اس میں صرف ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور رات کے وقت روشنی کے لیے صرف ایک ہیڈلائٹ استعمال ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارازی نے یہ کار مکمل طور پر اپنے ہاتھ سے تیار کی، اور 12 مہینوں کے دوران ”اصل فیئٹ پانڈا (Fiat Panda) کے 99 فیصد حصے“ استعمال کیے۔
سیکنڈ ہینڈ یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے سے پہلے یہ 5 چیزیں لازمی چیک کریں ورنہ پچھتائیں گے
دلچسپ بات یہ ہے کہ کار کے انتہائی پتلے ڈھانچے کے باوجود، اس میں عام گاڑی کی طرح چار پہیے موجود ہیں۔
بارش کے پانی سے گندی گاڑی کو اس ترکیب سےصاف کریں
یہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑی ہے، جس کی اونچائی 145 سینٹی میٹر، لمبائی 340 سینٹی میٹر، اور وزن صرف 264 کلوگرام (582 پاؤنڈ) ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ (9.3 میل فی گھنٹہ) ہے، اور بیٹری ایک چارج پر 25 کلومیٹر (15.5 میل) تک چل سکتی ہے۔
اگرچہ یہ اعداد و شمار زیادہ متاثر کن نہیں، لیکن فلیٹ فیئٹ کا مقصد سڑکوں پر چلنا نہیں بلکہ توجہ حاصل کرنا اور مارازی کے کباڑ خانے کے کاروبار کو فروغ دینا ہے۔
وفاقی بجٹ کے بعد پاک سوزوکی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
مارازی کی یہ انوکھی کار اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، اور وہ اب اپنی تخلیق کو دنیا کی سب سے پتلی گاڑی کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔