ہم سب جانتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی لت صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے، جیسے سر درد، گردن اور کندھوں میں درد، اور کمر میں تکلیف، لیکن اب دنیا اس کے جمالیاتی نقصانات پر بھی بات کر رہی ہے۔

زیادہ تر لوگ، خاص طور پر خواتین، روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ وقت اپنے ہاتھ میں موجود ڈیوائسز جیسے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کو نیچے کی طرف جھک کر دیکھتے ہیں۔

’ایکس‘ کا فیکٹ چیکنگ کیلئے اے آئی چیٹ بوٹس پر انحصار، گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کا خدشہ

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ’جھک کر دیکھنا‘ گردن، کالر بون کے اوپر کی جلد اور جبڑے کی جلد کے لٹکنے کی ایک بڑی وجہ ہے، جس سے جلد میں قبل از وقت جھریاں اور لکیریں نمودار ہو جاتی ہیں۔

چند سال پہلے تک گردن کی جلد کا قبل از وقت عمر رسیدہ ہونا خواتین کے لیے صرف 40 کی دہائی میں ایک مسئلہ تھا، لیکن آج کل ’ٹیک نیک‘ کے بڑھتے ہوئے مسئلے کی وجہ سے نوجوان خواتین، جو 18 سے 39 سال کی عمر کے درمیان ہیں، بھی اس کا شکار ہو رہی ہیں، جو دن میں 150 بار اپنے موبائل فون کو دیکھتی ہیں۔

مون سون میں جلد کی حفاظت کے لیے 5 ضروری غذائی تبدیلیاں

ماہرین امراض جلد، کا کہنا ہے، ”ہمارے جسم کی حرکتیں ہماری عمر رسیدگی کا سبب بنتی ہیں۔ جیسے تیز نظریں کرنے سے آنکھوں کے گرد لکیریں بنتی ہیں، ویسے ہی اگر آپ مسلسل اپنے فون یا ٹیبلٹ کو نیچے دیکھیں گے تو یہ بار بار کی حرکت جلد میں جھریوں اور لکیروں کا سبب بنے گی۔“

اسمارٹ فون کو زیادہ دیر تک نیچے جھک کر دیکھنے سے نہ صرف ہماری نظر اور نیند متاثر ہوتی ہے، بلکہ چہرے کی ساخت پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔

خوبصورتی کے 7 راز جو آپکی جلد ’بےداغ‘ بنا سکتے ہیں

اس عادت کی وجہ سے گردن اور جبڑے کے پٹھے کمزور پڑ جاتے ہیں، جس سے جلد میں لٹکاؤ آتا ہے اور چہرے کے نچلے حصے پر قبل از وقت جھریاں اور ڈبل ٹھوڑی بننے لگتی ہے۔

جب سر مسلسل آگے کی طرف جھکا ہوتا ہے، تو تقریباً 20 پٹھے جو زبان کے نیچے ہوتے ہیں وہ بھی کمزور پڑ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ڈبل ٹھوڑی کی شکل بننا شروع ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ اس مسئلے کا علاج بغیر کسی جراحی مداخلت کے ممکن ہے۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ اسمارٹ فون کو آنکھوں کی سطح تک اٹھا کر استعمال کریں تاکہ گردن اور جبڑے کے پٹھے اپنی قدرتی حالت میں رہیں۔

اس کے علاوہ، زبان کو منہ کی چھت پر رکھنا اور گردن کے پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزشیں کرنا بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیقات کے مطابق، یہ سادہ اقدامات 80 فیصد کیسز میں ڈبل ٹھوڑی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال کے دوران وقفے لینا اور روزانہ گردن کی ورزشیں کرنا بہت ضروری ہے۔ نیز، اینٹی ایجنگ کریمز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، ریٹینول اور ہائیلورونک ایسڈ والی کریمز کا استعمال بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے بچنے کے لیے مناسب زاویے پر موبائل فون کا استعمال اور صحیح نشست اختیار کرنا نہ صرف جھریوں سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ چہرے کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters