برسوں سے عوامی ثقافت میں یہ خیال موجود رہا ہے کہ سونے سے پہلے پنیر کھانے سے ڈراؤنے یا عجیب و غریب خواب آتے ہیں۔ کارٹونز، کہانیوں اور انٹرنیٹ پر موجود روایتی قصوں میں پنیر کو اکثر رات کے خوفناک خوابوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ایک نئی تحقیق نے اس پرانے تصور کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، اور کچھ سائنسی شواہد اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ اس مفروضے میں شاید کچھ حقیقت ہو۔

یونیورسٹی آف مونٹریال کے ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ٹورے نیلسن کی قیادت میں کی جانے والی اس تحقیق میں 1,000 سے زائد کینیڈین طلبہ سے ان کے کھانے کے معمولات، نیند کے معیار، اور خوابوں سے متعلق تجربات کے بارے میں سوالات کیے گئے۔

صحت مند خوراک کے لیے بہترین پنیر کا انتخاب کیسے کریں؟

تحقیق کے نتائج میں تقریباً 16 فیصد شرکاء نے بتایا کہ دودھ یا پنیر جیسی ڈیری مصنوعات ان کی نیند کو متاثر کرتی ہیں۔ 20 فیصد سے زائد افراد نے دعویٰ کیا کہ ڈیری مصنوعات ان کے خوابوں کو زیادہ عجیب یا پریشان کن بناتی ہیں۔ اور جن لوگوں کو لیکٹوز سے الرجی تھی، ان میں خوفناک خواب دیکھنے کا رجحان زیادہ پایا گیا۔

اصل وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خود پنیر یا دودھ براہ راست خوابوں کا باعث نہیں بنتے، بلکہ وہ جسمانی تکالیف جیسے معدے کی گڑبڑ یا پیٹ درد کو جنم دیتے ہیں جو نیند میں خلل ڈال کر منفی یا خوفناک خوابوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

ایک خاص تجزیاتی طریقہ، جسے’mediation analysis’ کہا جاتا ہے، کی مدد سے یہ واضح ہوا کہ لیکٹوز عدم برداشت رکھنے والے افراد میں رات کو معدے کی تکلیف بڑھ جاتی ہے، جو نیند اور خوابوں دونوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

نقلی پنیر کو پہچاننے کے 5 آسان طریقے

کیا تمام لوگوں کو پنیر سے خوفناک خواب آتے ہیں؟

نہیں، تحقیق کے مطابق یہ اثر صرف مخصوص افراد، جیسے کہ لیکٹوز سے الرجی رکھنے والوں یا معدے کی حساسیت رکھنے والوں میں نمایاں پایا گیا۔ عام لوگوں کے لیے پنیر کا سونے سے پہلے استعمال ضروری نہیں کہ برے خوابوں کا باعث بنے۔

دنیا کا سب سے خطرناک پنیر ’کاسو مارزو‘ کس چیز سے بنتا ہے؟

ڈاکٹر نیلسن کا کہنا ہے، ہمیں مختلف عمر، مزاج، اور خوراک رکھنے والے لوگوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ یہ اثرات واقعی سب پر لاگو ہوتے ہیں یا نہیں۔’

لہٰذا حتمی طور پر یہ کہنا غلط ہو گا کہ پنیر خوابوں کو خوفناک بنا دیتا ہے، لیکن تحقیق نے اس امکان کی طرف ضرور اشارہ کیا ہے کہ کچھ افراد پر اس کا اثر ہو سکتا ہے، خصوصاً وہ جو ڈیری سے حساسیت رکھتے ہوں۔ خوابوں اور خوراک کے درمیان تعلق ایک دلچسپ اور پیچیدہ موضوع ہے، جس پر مزید سائنسی مطالعے کی ضرورت ہے۔

More

Comments
1000 characters