ڈاکٹر بلقیس شیخ نے عراق کے مقدس شہروں کی زیارت کے دوران پیش آنے والے روحانی تجربات اور معجزات کا ذکر کیا۔

پاکستان کی معروف ہربلسٹ اور متبادل علاج کی ماہر ڈاکٹر بلقیس شیخ نے حال ہی میں ایک مارننگ شومیں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے رمضان المبارک کے دوران عراق کے زیارات کے سفر کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے روحانی معجزات کا مشاہدہ کیا۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا،میں اپنے بیٹے کو لے کر عراق گئی تھی تاکہ مقدس مقامات کی زیارت کر سکوں۔ ہم گروپ کی شکل میں تھے۔ جب ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے لیے جا رہے تھے تو مجھے بتایا گیا کہ جرابیں پہننا ضروری ہے، لیکن میرے پاس جرابیں نہیں تھیں۔

ایک خاتون نے کہا کہ واپس جا کر جرابیں لے آؤ ورنہ اندر جانے نہیں دیں گے۔ میں پریشان ہو گئی کیونکہ ہماری رہائش کا مقام دور تھا۔ میں نے دل میں کہا، ’امام حسین مجھے ضرور بلائیں گے۔‘ اور واقعی، اللہ کا کرم ہوا، کسی نے مجھے جرابوں کا ایک جوڑا دے دیا۔ میں نےوہاں بہت دعا ئیں کیں اور دل بہت ہلکا محسوس ہوا۔ یہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا۔

انہوں نے مزید کہا، ”عراق سے واپسی کے بعد میں نے کچھ ایسے لوگوں کا اصلی چہرہ دیکھا جن کے بارے میں میں جاننا چاہتی تھی۔ میری آنکھوں پر جو پردہ تھا وہ اٹھ گیا۔ یہ بھی میرے لیے ایک معجزہ تھا۔“

نجف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے کہا، مولا علی کے دربار پر مجھے ماں جیسا پیار اور سکون محسوس ہوا۔ میں وہاں بیٹھ کر دل کی باتیں کرتی تھی اور بہت ہلکا محسوس کرتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن میں تلاوت کر رہی تھی تو ایک خاتون آئیں اور مجھے خاکِ شفا تحفے میں دی۔ جب میں نے پوچھا کہ اس کی قیمت کیا ہے تو انہوں نے مسکرا کر کہا، ’یہ آپ کے لیے تحفہ ہے، خانم۔‘ وہاں مجھے بے پناہ محبت ملی۔

More

Comments
1000 characters