بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے ہی ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں سے زیادہ پوشیدہ رہی۔ لیکن حالیہ دنوں میں فرح خان کے کُکنگ ولاگ پر ان کے انٹرویو نے ان کی زندگی کا ایک نیا پہلو دکھایا۔
جہاں ایک طرف منور کی شادی کے بعد کی خوشیوں کا ذکر ہوا، وہیں دوسری طرف یہ سوال بھی اٹھا کہ آخر وہ کون سی خاص وجہ تھی جس کی وجہ سے منور نے اچانک اپنی زندگی میں اتنی بڑی تبدیلی کی؟ تو آج اس راز کے پردے کو اُٹھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ وہ شخص کون تھا جس نے منور کی شادی کی راہ ہموار کی۔
جاوید اختر کے ایک اور متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا
منور فاروقی حال ہی میں معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان کے کُکنگ ولاگ میں مہمان بنے، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی، اچانک شادی اور بدلتی زندگی کے بارے میں نہایت کھل کر گفتگو کی۔
ویڈیو کے دوران ہنسی مذاق، جذبات اور حیرت سے بھرپور لمحات نے نہ صرف منور کے مداحوں کو حیران کیا بلکہ ان کے دل بھی جیت لیے۔
جاوید میانداد نے عامر خان کی شادی کی خوشی کیسے برباد کردی؟
جب فرح خان نے منور کے چہرے پر شادی کے بعد آنے والی چمک کو سراہا تو منور نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا، ”زندگی میں جب سکون ہو تو نور آتا ہے۔“
ویڈیو میں ان کی خوشگوار کیمسٹری بھی دیکھنے کو ملی۔ فرح خان نے منور کو ”چھپا رستم“ قرار دیا اور کہا کہ ”میں نے تم جیسا رازدار انسان نہیں دیکھا۔ اچانک شادی کر لی اور کسی کو خبر تک نہ ہونے دی۔“
مشہور زمانہ فلم ’شعلے‘ کو ’نئے اختتام‘ کے ساتھ ریلیز کرنے کی تیاری
منور نے بتایا کہ،”جس خاتون سے شادی کی، ان سے بات ایک مہینہ پہلے ہی طے ہوئی تھی اور جب میں بگ باس گیا تو انہیں جانتا بھی نہیں تھا۔ اس لیے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی۔“
منور فاروقی نے اپنی زندگی کے ایک نہایت جذباتی لمحے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ بگ باس سے باہر آئے تو کام میں مصروف ہو گئے اور ان کا بیٹا میکائیل ان کی بہن کے ساتھ رہ رہا تھا۔
ایک دن جب وہ گھر واپس آئے اور میکائیل ایک ہفتے کے لیے ان کے ساتھ رہا، تو انہوں نے محسوس کیا کہ جتنی اسے ان کی ضرورت ہے، شاید اس سے زیادہ انہیں اس کی ضرورت ہے کیونکہ وہ مسلسل انہیں گلے لگاتا رہتا تھا۔
منور نے کہا کہ وہ پوری رات اس بارے میں سوچتے رہے کہ وہ اپنے بیٹے کو اپنے پاس رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں اور یہی لمحہ تھا جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
اگلے دن انہوں نے مہ جبین کوٹ والا سے پوچھا، ”کیا آپ مجھ سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں؟“ کیونکہ ان کی زندگی کی کہانی بھی ان کی جیسی تھی اور دونوں کی صورتحال ایک جیسی تھی۔ مہ جبین نے ان کی پیشکش قبول کی، اور یوں ان کی شادی ہوگئی۔
منور نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ مہ جبین کوٹ والا ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ ہیں جن کی بھی پہلی شادی سے ایک 10 سالہ بیٹی ہے۔
منور نے مزید بتایا کہ وہ اب اپنی بیوی کے لیے کھانا بھی بناتے ہیں ،بگ باس سے پہلے مجھے چائے بنانی بھی نہیں آتی تھی، لیکن میں نے جِگنا اور رنکو کو دیکھ کر سیکھا۔ اب جب فرصت ملتی ہے تو بیوی کے لیے کچھ خاص پکاتا ہوں۔
یاد رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی 2017 میں ہوئی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا میکائیل ہے۔ تاہم، 2020 میں وہ پہلی بیوی سے علیحدہ ہو گئے تھے۔
دوسری طرف، مہ جبین کوٹ والا بھی اپنی پہلی شادی سے ایک بیٹی کی ماں ہیں اور کئی بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ بطور میک اپ آرٹسٹ کام کر چکی ہیں، جن میں ورون دھون اور آر مادھون شامل ہیں۔