پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی محنت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی اور بھارتیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچگانہ رویے کو ترک کریں۔
18ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اپنی فلم ”سردار جی 3“ کی کامیابی کے باعث ہر طرف چرچے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنے فن سے سب کو دیوانہ بنارکھا ہے۔
اب قانون بولے گا، نادیہ خان نےفنکاروں کو عدالت میں گھسیٹنے کی دھمکی دے دی
اسی فہرست میں اب پاکستان کی ورسٹائل آرٹسٹ بشری انصاری بھی شامل ہو گئی ہیں، جنہوں نے اپنے حالیہ ولاگ میں ہانیہ کی بے پناہ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ ہانیہ کی کامیاب فلم ”سردار جی 3“ کی ریلیز سے خوش ہیں اور یہ کہ ہانیہ نے کم عمری میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
جاوید اختر کے ایک اور متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا
بشریٰ نے ہانیہ کی محنت کی قدر کرتے ہوئے کہا، ”ہانیہ ایک بہت باصلاحیت اداکارہ ہے اور وہ ہمیشہ اپنے کام کے لیے پُرعزم رہتی ہے، چاہے موسم کیسا بھی ہو یا حالات۔ وہ کام سے مکمل مخلص ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی کوئی مثال نہیں۔“
انہوں نے ہانیہ کو ایک پروفیشنل اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ صرف پیسے کی بات نہیں ہے، بلکہ کمٹمنٹ اور پروفیشنلزم کی ہے، اور ہانیہ اس میں پوری طرح کامیاب ہیں۔“
سلمان خان کی بہن کا گھر طوفان کی لپیٹ میں آگیا
بشریٰ انصاری نے اس موقع پر اپنے بھارتی مداحوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ہانیہ کی فلم ”سردار جی 3“ کے حوالے سے بچگانہ رویہ اختیار نہ کریں۔
انہوں نے کہا، ”جب ہانیہ نے فلم سائن کی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا، پھر کیوں اتنے منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا؟ یہ ہی رویہ فواد خان کے ساتھ بھی اختیار کیا گیا تھا۔“
بشری انصاری نے پاکستان مخالف بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاید آپ ہانیہ کے ٹیلنٹ سے ڈر گئے ہیں حالانکہ آپ کے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر آپ کے ملک کے کچھ لوگوں نے چینج کے لیے ہانیہ کو کاسٹ کیا ہے تو آپ کو اسے قبول کرنا چاہیے بجائے اس کے کہ ان پر دنیا تنگ کردی جائے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ، ”مجھے یقین ہے کہ یہ سب فلمی تعاون کے خلاف جان بوجھ کر کیا گیا ہے، کیونکہ مودی جی نہیں چاہتے کہ بھارت اور پاکستان مل کر کام کریں۔“
اس ولاگ میں بشریٰ انصاری نے مشہور بھارتی گلوکار جاوید اختر کی بھی کلاس لے ڈالی اور کہا کہ ”ہم نے لتا منگیشکر کو کیوں نہیں بلایا؟ شاید ہم انہیں افورڈ نہیں کر سکتے تھے، لیکن وہ ہمیشہ ایک لیجنڈ رہیں گی۔ ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔“
بشریٰ انصاری کے اس ویلاگ کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ہو رہی ہے اور مداح ان کے خیالات کی تعریف کر رہے ہیں۔