”نِپ/ٹَک“، ”چرمڈ“ اور “فینٹاسٹک فورپہچانےجانےوالے جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں کینسر کے خلاف اپنی نجی جنگ لڑنے کے بعد 2 جولائی 2025 کو انتقال کر گئے۔
جولیان کی بیوی، کیلی میک موہن، نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جولیان نے اپنے آخری دنوں میں بہادری اور دلیری کے ساتھ کینسر کے خلاف جنگ لڑی۔
بالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن چل بسے
انہوں نے مزید کہا کہ جولیان زندگی سے محبت کرتے تھے، وہ اپنے کام، مداحوں اور خاص طور پر اپنے خاندان کو بہت عزیز رکھتے تھے۔
جولیان میک موہن 27 جولائی 1968 کو سڈنی، آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ وہ آسٹریلیا کے سابق وزیرِاعظم سر ولیم میک موہن کے اکلوتے بیٹے تھے۔
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی
جولیان نے ابتدا میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا، لیکن جلد ہی انہوں نے اداکاری کی طرف رخ کیا۔ آسٹریلیا میں ”ہوم اینڈ اوے“ اور ”دی پاور، دی پاشن“ جیسے ٹی وی ڈراموں میں اپنے کرداروں سے شہرت حاصل کی۔
ان کی کامیابی کے بعد، وہ ہالی ووڈ منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے ”انیتر ورلڈ“ اور ”پروفائلر“ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔
جولیان کا سب سے مشہور کردار ”چرمڈ“ میں کول ٹرنر تھا، لیکن ان کی سب سے یادگار پرفارمنس ”نِپ/ٹَک“ میں ڈاکٹر کرسچین ٹرائے کے طور پر سامنے آئی۔
اس کردار کی بدولت انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ”فینٹاسٹک فور“ میں ولن وکٹر وون ڈوم کا کردار ادا کیا، جو آج بھی ان کے مداحوں میں یاد کیا جاتا ہے۔
حایہ برسوں میں، جولیان ”ایف بی آئی: موسٹ وانٹیڈ“ میں جیس لاکروئکس کے طور پر ایک اہم کردار میں نظر آئے۔ وہ ”مارول کے رن اوے“ اور ”دی ریزیڈنس“ جیسے پروجیکٹس میں بھی شامل رہے، جہاں انہوں نے آسٹریلیشیا کے وزیرِاعظم کا کردار ادا کیا۔
جولیان کی بیماری کے بارے میں زیادہ تفصیلات عوامی طور پر شیئر نہیں کی گئیں، مگر ان کی بیوی نے بتایا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد سے لڑتے رہے۔ جولیان کی وفات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب انہوں نے اپنی زندگی بھر کے کاموں میں اہم مقام حاصل کر لیا تھا۔
ان کی رحلت پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے بے شمار خراجِ عقیدت پیش کیے گئے ہیں۔ ”ایف بی آئی: موسٹ وانٹیڈ“ کے تخلیق کار ڈک وولف نے جولیان کی فیملی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں ایک دوست اور بے حد ٹیلنٹڈ اداکار قرار دیا۔