اگر آپ کبھی ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے ہوں اور اوپر دیکھ کر سیلنگ فین کی توقع کی ہو، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ خاص طور پرایسے ملک میں جہاں زیادہ تر گھروں میں سیلنگ فین ہوتے ہیں، ہوٹل کے کمروں میں ان کا نہ ہونا کچھ عجیب لگ سکتا ہے۔

اس کے بجائے آپ کو ایئر کنڈیشنر، ڈیکوریٹیو لائٹس یا بس ایک سادہ چھت نظر آئے گی۔ یہ چھوٹا سا فرق لگتا ہے، لیکن اس کے پیچھے ایک خاص وجہ چھپی ہوئی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کیوں ہوٹل کے کمرے سیلنگ فین سے خالی ہوتے ہیں۔

معروف فیشن برانڈ ’لوئس ویٹون‘ کا ’رکشہ پرس‘۔۔۔ سوشل میڈیا حیران

حفاظت کا خیال

ہوٹل کے کمروں میں سیلنگ فین خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ بستروں کے قریب اکثر بلند ہیڈ بورڈز ہوتے ہیں یا بستر سیلنگ فین کے نیچے رکھا ہوتا ہے۔ اگر کوئی مہمان بستر پر کھڑا ہو یا کچھ حرکت کرے، تو اس سے چوٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ یہ خطرہ بچوں کے لیے اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

ڈیزائن اور خوبصورتی

ہوٹلزکے لیے اپنے کمرے کے ڈیزائن اور خوبصورتی بہت معنی رکھتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کمرہ جدید اور آرام دہ نظر آئے۔ سیلنگ فین کمرے کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتے ہیں اور اس سے کمرہ پرانا اور بھدہ نظر آ سکتا ہے۔

دنیا کے صرف دو مقامات جو نیوکلئیر جنگ میں محفوظ رہیں گے

اس لیے وہ ایئر کنڈیشنر جیسے جدید سسٹمز استعمال کرتے ہیں جو کمرے کو صاف ستھرا اور پالش دکھاتے ہیں اور ماڈرن طرز کی نمائندگی بھی ہوتی ہے۔

آواز کا مسئلہ

سیلنگ فین اکثر وقت کے ساتھ ساتھ آواز پیدا کرتے ہیں، خاص طور پر کلک کرنے کی آواز۔ ہوٹل میں چھوٹی آوازیں بھی مہمانوں کو آرام کرنے یا سونے میں پریشان کر سکتی ہیں۔

چونکہ ہوٹل میں خاموشی بہت اہمیت رکھتی ہے، اس لیے زیادہ تر ہوٹلز سیلنگ فین نصب نہیں کرتے تاکہ کوئی اضافی شور نہ ہو۔

صفائی میں مشکل

سیلنگ فین کی صفائی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر ہوٹل کے کمروں میں جہاں چھت بلند ہوتی ہیں۔ فین کی بلڈز پر مٹی جلدی جمع ہو جاتی ہے اور ان کی صفائی کے لیے اضافی وقت درکار ہوتا ہے۔ ہوٹل کے عملے کے لیے یہ ایک اضافی کام بن سکتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی دیکھ بھال آسان ہوتی ہے۔

ایئر کنڈیشننگ سے بہتر کنٹرول

ہوٹلز چاہتے ہیں کہ مہمان اپنے کمرے کی درجہ حرارت پر مکمل کنٹرول رکھیں۔ ایئر کنڈیشنر کمرے کو آرام دہ بنانے کے لیے آسانی سے ٹھنڈا یا گرم کر سکتا ہے، جبکہ سیلنگ فین صرف ہوا کو گردش کرتے ہیں، جو ہر موسم میں کافی نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ایئر کنڈیشننگ کا استعمال ہوٹل کے مہمانوں کے لیے زیادہ بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے۔

تو اگلی بار جب آپ ہوٹل میں چیک ان کریں اور چھت کو دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ یہ صرف ڈیزائن کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ اہم وجوہات ہیں جو ہوٹلز کےساتھ ساتھ مہمانوں کے لیے بھی ہیں۔

More

Comments
1000 characters