جرمنی میں موسیقی سے محبت کرنے والے افراد نے ایک انوکھا اور یادگار کارنامہ سرانجام دیا، جہاں 1353 موسیقاروں نے بیک وقت وائلن بجا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس عظیم الشان مظاہرے میں ہرعمر کے افراد، بشمول بزرگوں اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔

رنگا رنگ اس تقریب نے جہاں شائقین کو محظوظ کیا، وہیں موسیقی کی طاقت اور یکجہتی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔

یہ اجتماع ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ موسیقی کے ذریعے محبت، ہم آہنگی اور ثقافتی یکجہتی کی خوبصورت مثال بن گیا۔

More

Comments
1000 characters