پاکستانی فلموں نے چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

فلم ’دیمک‘ کو ”بہترین ایڈیٹنگ“ کا ایوارڈ ملا، جب کہ فلم ’نایاب‘ نے ”خصوصی جیوری ایوارڈ“ اپنے نام کیا۔ یہ فلمی میلہ چین کے شہر یانگ ژو میں پانچ دن تک جاری رہا۔

فلم ’دیمک‘ کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ اس فلم میں فیصل قریشی، سونیا حسین اور ثمینہ پیرزادہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

جبکہ فلم ’نایاب‘ کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے ”خصوصی جیوری ایوارڈ“ وصول کیا۔ اس فلم میں یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے۔

فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں چیئرمین، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزاد رفیق ، ڈسٹریبیوٹرندیم مانڈوی والا وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر،ڈائریکٹر جنرل، ڈی ای ایم پی ثمینہ فرزین، عمیر ناصر علی، رومینہ عمیر، اسامہ خان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

یہ ایوارڈز پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی فلمیں عالمی سطح پر بھی سراہی جا رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters