1970 کی دہائی وہ دہائی تھی جب امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان کیمسٹری نے بالی وڈ کو ایک نیا رخ دیا۔

ان کی اسکرین پر رومانیٹک جوڑی کی جادوئی شروعات نے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی، لیکن ان کی آف اسکرین کہانی نے میڈیا کی توجہ اور افواہوں کو جنم دیا، خاص طور پر جب امیتابھ بچن پہلے ہی جیا بچن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے۔

امیتابھ کو ایوارڈ ملنے پر جیا سے زیادہ ریکھا خوش، پرانی ویڈیو وائرل

ریکھا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں 1978 کی فلم مقدر کا سکندر کی ٹرائل اسکریننگ کا ایک جذباتی لمحہ یاد کیا، جس میں جیا بچن کے آنکھوں سے بہتے ہوئے آنسو صاف طور پر نظر آئے۔

ریکھا نے بتایا کہ وہ پروجیکشن روم میں بچن خاندان کو دیکھ رہی تھیں جب وہ ٹرائل شو کے لیے آئے تھے۔ اس وقت جیا بچن فرنٹ رو میں بیٹھی تھیں اور امیتابھ بچن اور ان کے والدین پیچھے بیٹھے تھے۔ ریکھا کے مطابق،جب ہمارے درمیان رومانوی مناظر چل رہے تھے، میں نے جیا کی آنکھوں سے آنسو بہتے ہوئے دیکھے۔

ریکھا کے امیتابھ اور جیا بچن سے متعلق نئے انکشاف

ریکھا نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر ہی پورے بالی وڈ میں یہ افواہیں گئیں کہ امیتابھ بچن نے پروڈیوسرز کو واضح طور پر بتا دیا تھا کہ وہ ریکھا کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے۔

ریکھا نے کہا، ”سب لوگ بتا رہے تھے کہ امیتابھ نے کہا تھا کہ وہ میرے ساتھ مزید فلموں میں کام نہیں کریں گےاور مجھے یہ خبر بہت دکھ بھری لگی۔“

اس دوران، ریکھا نے جیا بچن کے بارے میں اپنی عزت اور محبت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ”جیا دیدی بھائی ہیں، جو ایک انتہائی پختہ اور سمجھ دار شخصیت کی مالک ہیں۔ میں نے کبھی ایسی خاتون نہیں دیکھی جو اتنی خود مختار اور مضبوط ہو۔ ان میں بہت سی عزت، کلاس اور طاقت ہے، اور میں ان کی ہمیشہ عزت کرتی ہوں۔“

ریکھا نے مزید کہا کہ ان کی اور جیا کے درمیان ایک دوستانہ رشتہ تھا جو میڈیا کی غلط رپورٹنگ اور افواہوں کی وجہ سے مشکوک ہوگیا۔

ریکھا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ دونوں ایک ہی عمارت میں رہتی تھیں، اور ان کا رشتہ بہت مضبوط تھا۔ ”ہم نے بہت اچھے دن گزارے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے میڈیا نے ہماری تصویر کو غلط انداز میں پیش کیا،“ ریکھا نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیا بچن ہمیشہ ان کی دیدی رہی ہیں اور وہ ان کی عزت کرتے ہوئے ہمیشہ ان سے محبت کرتی رہیں گی۔

دوسری جانب، امیتابھ بچن اور ریکھا کی کہانی بالآخر سلسلہ (1981) میں دوبارہ زندہ ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ساتھ کام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں جیا بچن بھی اہم کردار میں نظر آئی تھیں۔

اس فلم کے دوران تینوں نے ایک دوسرے کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات میں ایک نیا توازن پیدا کیا، لیکن اس کہانی کی پیچیدگی اور جذباتی تناؤ کا اثر طویل عرصے تک ان کے درمیان رہا۔

More

Comments
1000 characters