صدیوں سے جاری ایک عام سوال ، وزن کم کرنے کے لیے چاول بہتر ہیں یا روٹی؟ اب سائنسی تحقیق کی روشنی میں واضح ہو چکا ہے۔ ماہرینِ غذائیت اور بین الاقوامی اداروں کی تازہ تحقیق کے مطابق چاول کھائیں یا روٹی دونوں سے موٹاپا نہیں ہوتا بلکہ درست مقدار اور متوازن استعمال کی صورت میں یہ وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹیز اینڈ ڈائجسٹو اینڈ کڈنی ڈیزیز کی رپورٹ کے مطابق چاول، خاص طور پر براؤن رائس، انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے، بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے اور بھوک کے احساس کو کم کرنے میں مؤثر ہو سکتے ہیں۔

مون سون میں کھائے جانے والے صحت کیلئے بہترین اورنقصان دہ پھل

اس کا مطلب ہے کہ چاول نہ صرف صحت مند کاربوہائیڈریٹ فراہم کرتے ہیں بلکہ وزن کم کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک غذا بھی بن سکتے ہیں۔

2020–2025 کے امریکی غذائی رہنما اصولوں میں تجویز کیا گیا ہے کہ چاول اور روٹی کو متوازن خوراک کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، بشرطیکہ انہیں اعتدال میں استعمال کیا جائے۔

انار دانہ پاؤڈر: ذائقے کا نیا راز جو آپ کے کھانوں میں لذت اور خوشبو بڑھائے

ماہرین کہتے ہیں کہ دونوں غذائیں اگر مناسب حصے میں کھائی جائیں تو نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں بلکہ وزن گھٹانے میں بھی رکاوٹ نہیں بنتیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول میں عمومی طور پر کیلوریز اور پروٹین کی مقدار روٹی سے کچھ کم ہوتی ہے۔

گلیسیمک انڈیکس (GI) کے لحاظ سے چاول اور روٹی دونوں کو درمیانے درجے میں رکھا جاتا ہے، یعنی یہ خون میں شوگر کے لیول کو قابو میں رکھنے کے لیے موزوں ہیں۔ سفید چاول کے مقابلے میں براؤن رائس اور خالص گندم کی روٹی زیادہ بہتر انتخاب سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کا GI نسبتاً کم ہوتا ہے۔

کیا آپ بھی بھیگے باداموں کا چھلکا اتار کر کھاتے ہیں؟ تو فوراً یہ عمل روک دیں

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا جیسے چاول، پاستا یا روٹی کو پروٹین اور فائبر سے بھرپور خوراک مثلاً انڈے، دال، دہی، اور سبزیوں کے ساتھ استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس امتزاج سے نہ صرف کیلوریز کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ طویل عرصے تک بھوک کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔

لیکن اس کے ساتھ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل غذا میں مکھن، تیل، زیادہ گریوی یا میٹھی اشیاء کا اضافہ وزن میں اضافے اور شوگر کے عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا خوراک کا انتخاب کرتے وقت سادہ اور کم چکنائی والی ترکیبوں کو ترجیح دینا بہتر ہے۔

آخرکار، سوال یہ نہیں کہ چاول کھائیں یا روٹی، بلکہ اہم بات یہ ہے کہ کتنا اور کیسے کھایا جائے۔ اعتدال، توازن اور مناسب امتزاج کے ساتھ چاول اور روٹی دونوں ہی وزن گھٹانے کے سفر کا حصہ بن سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters