بالوں کے مسائل جیسے بال گرنا، خشکی، دو منہ والے بال اور پتلا پن تقریباً ہر کسی کو پریشان کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ان مسائل کا حل بہت سادہ ہوتا ہے، جیسے چاول کا پانی، جو آپ کے کچن میں موجود ایک قدرتی خوبصورتی کا خزانہ ہے۔
چین اور جاپان جیسے ممالک میں صدیوں سے خواتین چاول کے پانی کو بالوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتی آئی ہیں۔ خمیر شدہ چاول کا پانی وٹامنز، پروٹین، منرلز اور خاص طور پر انوسیٹول نامی جز سے بھرپور ہوتا ہے، جو بالوں کو مضبوط بنانے، ان کی نشوونما اور لچک میں بہتری کے لیے مفید ہے۔
جلد اور بالوں کیلئے چاول کا پانی ایک قدرتی اور سستا طریقہ
چاول کا پانی بنانے اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ
آدھا یا ایک کپ چاول لے کر اسے اچھی طرح دھو لیں تاکہ گرد و غبار صاف ہو جائے۔
پھر ان چاولوں میں 2 سے 3 کپ پانی ڈال کر یا تو اُبال لیں یا چند گھنٹے تک بھگو دیں، جب تک پانی ہلکا دودھیا یا ابر آلود نہ ہو جائے۔
بھیگے چاول کا پانی ضائع مت کیجئے، جلد اور بالوں کا بہترین ’پروڈکٹ‘
اس پانی کو 24 سے 48 گھنٹے کمرے کے درجہ حرارت پر پڑا رہنے دیں تاکہ یہ خمیر ہو جائے۔
جب چاول کا پانی تیار ہو جائے تو اسے چھان لیں اور بال دھونے کے بعد اسے بالوں اور کھوپڑی پر لگائیں۔
آپ کو پتہ بھی نہیں ہے چاول کا پانی کیا کیا کمال کرسکتا ہے
چند منٹ تک نرمی سے مالش کریں اور پھر اسے 20 سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں تاکہ بال تمام غذائی اجزاء کو جذب کر سکیں۔
اس کے بعد سادہ پانی سے بال دھو لیں۔
ماہرین کے مطابق چاول کا پانی ہفتے میں ایک یا دو بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، ہر فرد کے بال مختلف ہوتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس کا استعمال اپنی ضروریات کے مطابق کریں۔
یاد رکھیں، چاول کا پانی بالوں کے تمام مسائل کا فوری یا جادوئی حل نہیں ہے۔ اگر استعمال کے بعد کھوپڑی پر جلن یا خارش ہو تو فوراً استعمال روک دیں اور پیچ ٹیسٹ یا ماہرِ جلد سے مشورہ لیں۔
زیادہ استعمال بعض اوقات بالوں کو سخت یا خشک بھی بنا سکتا ہے، خاص طور پر اگر بال پہلے سے ہی خشک یا کمزور ہوں۔