بھارتی ڈرامہ ’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو‘ تھی کے پرستار اس شو کے ریبوٹ کے لیے بے حد پرجوش ہیں، کیونکہ اس میں سمرتی ایرانی ایک بار پھر تلسی ویرانی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ شو 29 جولائی 2025 کو رات اسٹار پلس پر نشر ہوگا۔

سمرتی ایرانی کا یہ کم بیک 25 سال بعد ہو رہا ہے اور اس بار شو کی کہانی میں کچھ نیا اور دلچسپ ٹوئسٹ بھی ہوگا۔ سمرتی ایرانی نے تلسی ویرانی کے کردار میں واپس آ کر اپنے مداحوں کو ایک نیا پیغام دیا۔

جب جیا بچن، ریکھا اور امیتابھ کا رومانوی سین دیکھ کر رو پڑیں

پرومو میں سمرتی ایرانی کہتی ہیں، ”ضرور آؤں گی کیونکہ ہمارا 25 سالوں کا رشتہ جو ہے اور اب وقت آ گیا ہے آپ سب سے ایک بار پھر سے ملنے کا۔“

پرومو میں سمرتی ایرانی کا پرانا انداز مداحوں کو یاد آ گیا ہے۔ اس میں ویرانی مینشن کا دروازہ کھولتے ہوئے وہی تلسی کا پودا دکھایا جاتا ہے جو شو کے تھیم سانگ میں تھا۔ اس کے بعد سمرتی ایرانی اپنے مخصوص انداز میں انٹری دیتی ہیں اور مداحوں کے دلوں میں ماضی کی یادیں تازہ کردیتی ہیں۔

جب جیا بچن، ریکھا اور امیتابھ کا رومانوی سین دیکھ کر رو پڑیں

شو کی ریبوٹ میں سمرتی ایرانی کا معاوضہ بھی حیران کن طور پر بڑھا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سمرتی ایرانی 2000 میں جب یہ شو شروع ہوا تھا تو وہ ہر ایپی سوڈ کے لیے 1,800 روپے وصول کرتی تھیں، لیکن اب ’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو‘ تھی کے ریبوٹ کے لیے ان کی فیس میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اب وہ مبینہ طور پر 14 لاکھ روپے فی ایپی سوڈ کما رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، سمرتی ایرانی کی 14 لاکھ روپے فی ایپی سوڈ کمائی کی خبر ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی، مگر یہ افواہیں سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث ہیں۔

نورا فتیحی کے قریبی کی موت؟ روتے ہوئے دوسرے ملک روانہ

’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا ریبوٹ 25 سال بعد اپنے پرستاروں کے لیے ایک نیا جنون پیدا کر رہا ہے۔ سمرتی ایرانی کی تلسی ویرانی کے روپ میں واپسی پر پرستاروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے، اور یہ شو دوبارہ ایک اہم مقام حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

سمرتی ایرانی کی اداکاری اور تلسی ویرانی کے کردار کی مقبولیت اس شو کی واپسی میں اہم عنصر بن رہی ہے، جس کے پرستار تقریباً ہر نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ 29 جولائی کو اسٹار پلس پر اس شو کی واپسی دیکھنے کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters