پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور میزبان دانش نواز نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
سیلفی تصویر میں دانش نواز نے سیاہ چشمہ لگا رکھا ہے جب کہ شاہ رخ خان ان کے ساتھ سائیڈ میں مسکراتے دکھائی دیتے ہیں۔ شاہ رخ خان ایسے پوز دے رہے ہیں جیسے وہ پاکستانی ہدایت کار کے ساتھ اپنا ”فین مومنٹ“ گزار رہے ہوں۔
ندیم بیگ کے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں سجل علی اور آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں اہم انکشافات
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے بنائی گئی ہے، جو یا تو اسنیپ چیٹ یا چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے۔
تصویر شیئر کرنے کے بعد متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
ڈائریکٹر مہرین جبارشوبز انڈسٹری میں ادائیگی کے مسائل پر بول پڑیں
اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے بحث چھڑ گئی اور لوگوں نے دانش نواز کے اس انداز کو پر مزاح انداز میں ٹرول کیا۔
بعض صارفین تصویر کو پہچاننے سے قاصر رہے اور انہوں نے دانش نواز کو مشورے دیے کہ انہیں اتنا زیادہ خرچ کرکے شاہ رخ خان سے ملنے جانے کی ضرورت نہیں تھی، وہ ساحر لودھی کے ساتھ تصویر بنوالیتے۔
ندا یاسر ماں کے انتقال کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑیں
جہاں کچھ صارفین ان کی تصویر میں اے آئی پہلو پہچاننے سے قاصر رہے، وہیں زیادہ تر افراد فوری طور پر پہچان گئے کہ انہوں نے اے آئی کے نئے فیچر کے ساتھ شاہ رخ خان کو اپنے ساتھ تصویر میں شامل کیا۔
صارفین نے نشاندہی کی کہ شاہ رخ خان کا چہرہ زیادہ بلر ہو رہا ہے اور ان کے چہرے کو زیادہ جوان کرکے دکھایا گیا ہے۔
ایک مداح نے لکھا، ”شاہ رخ خان فین والی وائبز دے رہے ہیں، جیسے وہ دانش نواز کے ساتھ تصویر لینا چاہتے تھے۔“
جبکہ ایک صارف نے مزید طنزیہ انداز میں کہا، ”شاہ رخ خان نے اپنی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دانش نواز کے بڑے مداح ہیں… خدا کا شکر ہے کہ آخرکار انہیں اپنا فین مومنٹ مل ہی گیا!“
اس تصویر کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے ہنسی مذاق اور طنز کا سلسلہ جاری ہے، جس سے یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔