پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر جوڑی، لاریب خالد اور زرناب فاطمہ، نے اپنے بیٹے محمد ابراج کی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا اور ان سے دعا کی درخواست کی ہے۔

لاریب اور زرناب کی ملاقات ایک گیم شو کے دوران ہوئی تھی، اور وہیں سے ان کے درمیان دوستی کا آغاز ہوا جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوگئی۔

دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ یوٹیوب سے کتنا کماتا ہے؟

اس جوڑے نے 2023 میں شاندار انداز میں نکاح کیا اور پھر اسی سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کے چند ماہ بعد ہی انہوں نے اپنے گھر بیٹےکی ولادت کی خوشخبری سنائی۔ انہوں نے بیٹے کا نام محمد ابراج رکھا۔

چھوٹے یوٹیوبرز کو اب گھبرانے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں

پیدائش کے وقت ابراج کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی، مگر بعد ازاں اس کی صحت میں بہتری آئی اور اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

حال ہی میں ابراج کی صحت دوبارہ خراب ہوگئی ہے۔ زرناب فاطمہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس بات کا انکشاف کیا کہ ابراج کی دھڑکن پہلے کی نسبت سست ہو چکی ہے اور وہ اس حوالے سے ایک نئے ڈاکٹر سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

زرناب نے کہا، ”براہ کرم ہمارے بیٹے کو اپنی دعاؤں میں شامل کریں۔“ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ منگل کو اگلے علاج کے بارے میں مشاورت کریں گے۔

ان کی درخواست کے بعد، مداحوں نے ان کے بیٹے کی صحت کے لیے دعائیں کیں اور اس کے بعد زرناب نے انسٹاگرام پر ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کا ایک خوبصورت بیک پوز دکھایا اور لکھا، ”یہ چھوٹا سا پمپکن میری تھکاوٹ کو مکمل طور پر دور کر دیتا ہے۔“

اس خبر کے بعد، شوبز کی شخصیات اور سوشل میڈیا کے صارفین دونوں کے بیٹے کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں اور نیک تمنائیں ان تک پہنچارہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters