برسات کے موسم میں نمی کی مقدار بڑھنے سے کھانے پینے کی اشیاء کا خراب ہونا عام ہے، خاص طور پر املی جوپکوانوں کا ایک اہم جزو ہے۔

املی کا تیز اور کھٹا ذائقہ مختلف سالن، چٹنیوں اور دیگر پکوانوں میں مزیدار اضافہ کرتا ہے۔ لیکن اگر اسے صحیح طریقے سے ذخیرہ نہ کیا جائے، تو یہ اپنا ذائقہ کھو سکتی ہے اور کیڑے بھی لگ سکتے ہیں۔

اب آم کھانے کیلئے اگلی گرمیوں کا انتظار نہیں، جب دل چاہے، مزے سے کھائیں

املی کو صحیح طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لئے یہاں 5 آسان طریقے دیئے جا رہے ہیں۔

ایئر ٹائٹ کنٹینر کا استعمال کریں

برسات میں نمی بڑھ جاتی ہے جس سے املی خراب ہو سکتی ہے۔ املی کو ہمیشہ ہوا بند ڈبے میں محفوظ کریں تاکہ نمی سے بچاؤ ہو سکے اور املی تازہ رہ سکے۔ اس سے چپچپاہٹ اور فنگس کی پیداوار بھی روکی جا سکتی ہے۔

کچی پیاز کھانے کے فوائد: سائنسی تحقیق کی روشنی میں

شیشے کے جار کا انتخاب کریں

پلاسٹک یا اسٹینلیس اسٹیل کے برتنوں کے مقابلے میں شیشے کے جار میں املی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ شیشے کے جار میں ذخیرہ کرنے سے نمی داخل نہیں ہو پاتی اور املی کا ذائقہ برقرار رہتا ہے۔

املی کو فریج میں رکھیں

اگر آپ کے پاس اضافی املی ہے جسے فوراً استعمال نہیں کرنا، تو اسے فریج میں رکھیں۔ املی کو ایک زپ لاک پاؤچ میں ڈال کر فریج کے سبزی والے حصے میں رکھیں، اس سے اس کی عمر بڑھتی ہے اور ذائقہ بھی محفوظ رہتا ہے۔

وزن میں کمی کے لیے چاول یا روٹی، بہتر انتخاب کون سا ہے؟

املی کو نمی سے دور رکھیں

برسات کے موسم میں املی کا سب سے بڑا دشمن نمی ہے۔ املی کو ہمیشہ خشک اور ٹھنڈی جگہ پر محفوظ کریں اور نمی والی چمچ یا ہاتھ سے استعمال نہ کریں تاکہ فنگس یا سڑن نہ آئے۔ جار کو استعمال سے پہلے ہمیشہ صاف اور خشک کپڑے سے صاف کریں۔

املی کا پیسٹ بنائیں

املی کو پیسٹ میں بدل کر ذخیرہ کرنا ایک آسان طریقہ ہے۔ املی کے بیج نکال کر اسے نیم گرم پانی میں بھگو کر اس کا گودا نکال کر چمچ سے چھان کر شیشے کے جار میں رکھیں۔ یہ طریقہ آپ کو جلدی استعمال کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے اور طویل عرصے تک تازہ رہتا ہے۔

املی کے خراب ہونے کی علامات

اگر آپ کی املی خراب ہو چکی ہے تو اس میں بدبو آنا، چپچپاہٹ بڑھنا یا رنگ بدلنا جیسے علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ اگر املی میں سڑن یا پھپھوندی کی بو آتی ہو تو فوراً اسے پھینک دیں، کیونکہ استعمال کرنے سے کھانا خراب ہو سکتا ہے اور پیٹ کی تکالیف بھی ہو سکتی ہیں۔

کیا املی کو بیجوں کے ساتھ اسٹورکرنا محفوظ ہے؟

اگرچہ بہت سے لوگ املی کے بیجوں کے ساتھ ہی اسے ذخیرہ کرتے ہیں، مگر بیج نکال کر ذخیرہ کرنا آسان اور زیادہ صاف ستھرا رہتا ہے۔ اگر آپ پیسٹ بنا رہی ہیں تو بیج نکال کر ذخیرہ کرنے سے کام مزید آسان ہو جاتا ہے۔

آپ املی کومنجمد بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس زیادہ مقدار میں املی ہے، تو اسے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے پلاسٹک ریپ میں لپیٹ کر فریزر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ منجمد املی کا ذائقہ 6 ماہ تک برقرار رہتا ہے۔

روائتی طریقے، املی کو نمک کے ساتھ ذخیرہ کرنا

ایک اور قدیمی طریقہ جو گھروں میں استعمال ہوتا ہے وہ ہے املی میں نمک ڈال کر اسے ذخیرہ کرنا۔ نمک قدرتی طور پر املی کو محفوظ رکھتا ہے اور نمی کی مقدار کو کم کرتا ہے، خاص طور پر جب موسم نم دار ہو۔

ان آسان ذخیرہ کرنے کے طریقوں کے ذریعے آپ املی کو خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ چھوٹے طریقے نہ صرف آپ کی محنت کو بچاتے ہیں بلکہ املی کو بھی طویل عرصے تک تازہ رکھتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters