اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری کو افسردہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر فنکار برادری کی جانب سے شدید رنج اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حمیرا اصغر کی ناگہانی موت پر دلی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ زندگی میں فیملی سپورٹ کتنی اہم ہوتی ہے۔
اداکارہ مشی خان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا خود کو فٹ رکھنے والی ایک باہمت لڑکی تھی۔
حمیرا اصغر کا کس کے ساتھ تنازعہ تھا، پڑوسیوں کو کیا آوازیں آتی تھیں؟ اہم انکشافات
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ حمیرا کے اہلِ خانہ کا اُن سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اور لواحقین نے مبینہ طور پر لاش وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، والد کا لاش لینے آنے سے انکار
فنکار برادری کی جانب سے حمیرا اصغر کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ سوشل میڈیا صارفین بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔