اگر آپ گھر پر خود سے بال رنگ رہے ہیں اور رنگ غلطی سے سنک، ٹب، فرش یا کسی اور سخت سطح پر گر جائے تو گھبرائیں نہیں۔

بالوں کا رنگ اگر فوراً صاف نہ کیا جائے تو یہ مستقل داغ چھوڑ سکتا ہے، خاص طور پر غیر ہموار یا کھردری سطحوں جیسے گراؤٹ یا پتھر پر۔ لیکن خوش قسمتی سے، گھر میں موجود چند عام اشیاء کی مدد سے آپ ان داغوں سے بآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں وہ بھی بغیر کسی پروفیشنل مدد کے۔

ہیئرکلر کو بائے بائے: کچن میں موجود اشیاء سے بال ڈائی کریں

صفائی کے ماہرین کہتے ہیں کہ ”بالوں کا رنگ سطح پر تیزی سے جم جاتا ہے، خاص طور پر اگر وہ بغیر کوٹنگ والی یا کھردری ہو، اس لیے فوری صفائی بے حد ضروری ہے۔“

نیچے ہم آپ کو ایسے آسان اور آزمودہ طریقے بتا رہے ہیں جن سے آپ مختلف قسم کی سطحوں سے کلر ڈائی کے داغ صاف کر سکتے ہیں۔

اب بال ڈائی کرانے کیلئے پارلر جانے کی ضرورت نہیں

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

یہ ایک بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہے جو داغ کو سطح سے ہلکا کر دیتی ہے۔

روئی یا پیپر ٹاول کو ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں بھگو کر داغ پر رکھیں اور تقریباً 10 منٹ چھوڑ دیں۔

اسے پہلے کسی کونے پر آزمائیں کیونکہ یہ سطح کو بھی بلیچ کر سکتی ہے۔

گھر پر بالوں کو رنگنے سے پہلے ان احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں

سرکہ اور بیکنگ سوڈا

یہ دونوں اشیاء مل کر ایک طاقتور قدرتی پیسٹ بناتی ہیں جو ضدی داغوں پر بھی اثر کرتی ہے۔

سرکہ اور بیکنگ سوڈا ملا کر پیسٹ بنائیں، داغ پر لگائیں، چند منٹ بعد نرمی سے کسی کپڑے سے صاف کریں۔

میجک ایریزر

یہ ایک نرم رگڑ والا صاف کرنے والا اسفنج ہے جو داغوں کو سطح سے ہٹانے میں مؤثر ہے۔

میجک ایریزر کو تھوڑا گیلا کریں اور داغ پر رگڑیں۔ بہتر نتائج کے لیے اسے ڈش صابن یا رگڑنے والے الکحل کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گرینائٹ یا دیگر چمکدار سطحوں پر اس کا استعمال چمک کو ماند کر سکتا ہے۔

ٹوتھ پیسٹ

یہ ایک نرم لیکن مؤثر صفائی کا طریقہ ہے، خاص طور پر ہلکے داغوں کے لیے۔

پرانے ٹوتھ برش یا کپڑے کو گیلا کریں، تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور داغ پر نرمی سے رگڑیں۔

اگر آپ وائٹننگ ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں تو اس میں ہلکا سا بلیچ بھی ہوتا ہے جو اثر کو بڑھاتا ہے۔

صفائی کرتے وقت ان غلطیوں سے بچیں

اسٹیل وول یا سخت رگڑنے والے اسفنج استعمال نہ کریں، یہ سطح خراب کر سکتے ہیں۔

مختلف صفائی کرنے والے کیمیکل کو مکس نہ کریں، اس سے نقصان ہو سکتا ہے۔

داغ کو زیادہ دیر تک مت چھوڑیں جیسے ہی دیکھیں، فوراً صاف کریں۔

کلر ڈائی گرانا اگرچہ پریشان کن ہو سکتا ہے، لیکن فوری عمل اور گھریلو اشیاء سے آپ ان داغوں سے بآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف صحیح طریقہ اور تھوڑی سی احتیاط کی ضرورت ہے۔

More

Comments
1000 characters