معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز کے منگیتر بینی بلانکو نے اپنی شادی کے متعلق نئی اپڈیٹ شیئر کردی ہے۔
سلینا گومز اور ان کے منگیتر، میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے ابھی تک اپنی شادی کی تیاریاں شروع نہیں کیں۔
امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے منگنی کر لی
بینی بلانکو، جنہوں نے دسمبر 2024 میں سلینا کو پروپوز کیا تھا، نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اور سلینا دونوں اپنے کاموں میں بہت مصروف ہیں، اسی لیے شادی کی پلاننگ کا وقت نہیں ملا۔
بینی نے کہا، ”میں بہت دیر سے مسلسل کام کر رہا ہوں اور اب تھوڑا آرام کرنا چاہتا ہوں۔“
دبئی کی شہزادی اور معروف امریکی ریپر کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں زور پکڑ گئیں
انہوں نے مزید کہا ”ہماری منگنی کے بعد ہم نے اپنے البم کی ویڈیوز پر کام کیا، پھر چھٹیاں آئیں اور اب پروموشن کا دور چل رہا ہے۔ سلینا اپنی سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہے اور میں بھی ایک نئی کتاب لکھ رہا ہوں۔“
اگرچہ شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی، لیکن بینی نے کہا کہ وہ دونوں اس شادی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ”میرا خیال ہے کہ اس گرمیوں میں ہم بیٹھ کر پلان کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔ ہماری شادی سادہ اور خوشگوار ہوگی۔“
یاد رہے کہ سلینا اور بینی نے جولائی 2023 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا اور ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔