پاکستان کے معروف اداکاراور میزبان احسن خان نے اپنے بچوں کے لیے گجٹس کے استعمال پر اپنے سخت اصولوں کا انکشاف کیا ہے۔

پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار احسن خان نہ صرف اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں بلکہ والدین کے طور پر ان کے سخت اصول بھی توجہ کا مرکز ہیں۔

عمران اشرف دوسری شادی کے لیے آمادہ ہوگئے؟

حال ہی میں، احسن خان نے ایک یوٹیوب شو میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے بچوں کی پرورش کے حوالے سے اپنی سختیوں کا اعتراف کیا۔

احسن خان نے اس موقع پر کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بچوں کا گجٹس کے استعمال کے حوالے سے بے تحاشا خطرات ہیں۔

دانش نواز کی شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار

انہوں نے کہا، دنیا ڈیجیٹل ترقی کر چکی ہے، لیکن یہ ترقی بچوں کے لیے نئے چیلنجز بھی لے کر آئی ہے۔ آج کل ہر کسی کے پاس گجٹ ہیں اور بچے بھی ان کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، میرے بڑے بیٹے کی عمر تیرہ سال ہے اور چھوٹے بیٹے کی گیارہ سال، لیکن میں نے انہیں ذاتی گجٹس نہیں دیے۔ ہمارے گھر میں ایک واضح اصول ہے، پندرہ سال سے پہلے ذاتی گجٹس نہیں ملیں گے۔

احسن خان نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو یوٹیوب دیکھنے کی اجازت تو ہے، مگر وہ بھی ذاتی فون پر نہیں۔

ان کے مطابق، زیادہ تر والدین اس بات سے بے خبر ہیں کہ ان کے بچے آن لائن کیا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے خطرناک حالات سامنے آ رہے ہیں، جن میں بچے آن لائن غیر محفوظ حالات میں پھنس جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، ”ہمیں ایسی خوفناک کہانیاں سنتی ہیں کہ بچے آن لائن لوگوں کے ساتھ جڑ کر خطرناک حالات میں پھنس جاتے ہیں، یا پھر ان کی جان چلی جاتی ہے، اور والدین کو اس کا کوئی علم نہیں ہوتا۔ یہ دل توڑ دینے والی بات ہے۔“

احسن خان نے والدین کو ذمہ داری لینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ والدین کو بچوں کی ترتبیت میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔ آج کے دور میں والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ آگاہی اور احتیاط برتنی چاہیے۔

More

Comments
1000 characters