کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں لانچ ہونے والے ریسٹورنٹ ”کیپس کیفے“ پر بدھ کی رات فائرنگ کی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کپل شرما کا اتنا کم وزن کیسے ہوا ؟ فٹنس ٹرینر نے راز کھول دیا
خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس حملے نے سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش ضرورپیدا کر دی ہے
رپورٹس میں یہ بھی کہا گہا ہے کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) کے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
لڈی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ کپل شرما کے کامیڈی شو میں نہنگ سکھوں کے لباس اور برتاؤ پر کیے گئے تبصروں کے ردعمل میں کیا گیا۔
معروف اداکار کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑکیوں جڑ دیا،؟ وجہ سامنے آگئی
لڈی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اس حملے کا مقصد کپل شرما سے ان کے شو میں نہنگ سکھوں کے بارے میں کیے گئے تبصروں پر عوامی طور پر معافی کا مطالبہ کرنا تھا۔
لڈی نے کہا کہ ”ہم نے کئی بار کپل شرما کے منیجر سے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے ہمارے کالز کو نظرانداز کیا۔ اگر کپل شرما عوامی طور پر معافی نہیں مانگتے تو ہم ایسے ہی ردعمل دیں گے۔“
کپل شرما شو کے سنیل گروور کی حرکت پر لوگ ناراض
مقامی پولیس نے فوراً اس واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں اور فورینزک ٹیم نے موقع سے نمونے جمع کیے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کی وجہ سے ریسٹورنٹ کی عمارت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، پولیس اور تحقیقاتی ادارے اس واقعے کے پیچھے اصل وجوہات کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ریسٹورنٹ بزنس کی دنیا میں نئے نئے داخل ہونے والے بھارتی کامیڈین کے بارے میں اطلاعات یہ ہیں کہ ریسٹورنٹ اور عمارت جو نشانہ بنیں، وہ کسی اور شخص کی ملکیت ہیں۔
اس وقت کپل شرما کی طرف سے اس حملے پر کوئی براہ راست ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔