اے سی کے نکلنے والا پانی ایک ایسا قیمتی اور مفید وسیلہ ہے جسے بہت سے لوگ فضول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں۔ اس کا بہتر استعمال نہ صرف ماحولیاتی تحفظ میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ گھریلو کاموں میں بھی یہ ایک بہترین متبادل ہو سکتا ہے۔
جب اے سی گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے، تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں اے سی کے پائپ سے باہر آتی ہے۔
کیا آپ کا اے سی آپ کی صحت کے لیے خطرہ بن رہا ہے؟
یہ پانی کیمیکل سے پاک ہوتا ہے اور اس میں کسی قسم کا نقصان دہ مواد نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے اسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پودوں کے لیے بہترین
اے سی کا پانی پودوں کے لیے مثالی ہے کیونکہ اس میں کلورین یا کسی بھی قسم کے کیمیائی اجزاء نہیں ہوتے جو عام پانی میں موجود ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر انڈور پودوں اور باغبانی کے لیے یہ پانی بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔
گرمیوں میں اے سی والے کمرے میں پانی کی بالٹی رکھنا کیوں ضروری ہے؟
اگر اس پانی کو کھانے والے پودوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو تو اس میں معمولی پانی یا کھاد ملا کر پودوں کو ضروری معدنیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
گھر کی صفائی
اے سی کا پانی گھریلو صفائی کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ یہ پانی فرش، گاڑی، کھڑکیاں اور باتھ روم وغیرہ دھونے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں گرد و غبار نہیں ہوتا اور یہ صاف ہوتا ہے۔
ایئر کنڈیشنر میں ’ٹَن‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے، کولنگ سے کیا رشتہ ہے؟
کپڑے اور برتن دھونا
اس پانی کو کپڑوں یا برتنوں کو دھونے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں معدنیات کی کمی کی وجہ سے یہ کسی بھی قسم کے دھبوں کو بہتر طریقے سے دھونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
استری اور بیٹریز میں استعمال
اے سی کا پانی ڈسٹلڈ واٹر کی طرح ہوتا ہے، اس لیے یہ بیٹریز اور استری میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ اے سی میں کوئی زنگ یا گندگی شامل نہ ہو۔
صنعتی استعمال
کولنگ ٹاورز اور دیگر صنعتی مشینوں میں بھی اے سی کا پانی استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں صاف اور منرل فری پانی درکار ہوتا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے اے سی کے پانی کا استعمال
اے سی کے پانی کا دوبارہ استعمال ماحولیاتی تحفظ کی حکمت عملی کے تحت کیا جا سکتا ہے، کیونکہ اس سے پانی کے غیر ضروری استعمال میں کمی آتی ہے۔ اس سے نہ صرف پیسہ بچتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پانی کے محدود وسائل کو بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔