یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مقبول ’ٹرینڈنگ‘ پیج کو بند کرنے والا ہے، جو 2015 میں پہلی بارمتعارف کرایا گیا تھا۔ اس پیج پر آپ کو ویڈیوز کے چار حصے ملتے تھے،اب کیا چل رہا ہے، موسیقی، گیمنگ اور فلمیں۔ اس صفحے پر وہ ویڈیوز دکھائی جاتی تھیں جو سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہوتی تھیں اور جو وقت کے ساتھ مقبول ہو رہی ہوتی تھیں۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ پہلے جب ٹرینڈنگ پیج بنایا گیا تھا تو ’کیا ٹرینڈ کر رہا ہے‘ سمجھنا آسان تھا کیونکہ چند ہی ویڈیوز ہر جگہ دیکھنے کو ملتی تھیں۔ مگر آج کے دور میں مختلف کمیونٹیز اور مداحوں کے الگ الگ ذوق اور پسند ہیں، اس لیے اب کئی قسم کے مائیکرو ٹرینڈز بنتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ یوٹیوب سے کتنا کماتا ہے؟

اسی لیے یوٹیوب اگلے چند ہفتوں میں ٹرینڈنگ پیج کو ختم کر کے صارفین کو مخصوص زمروں کی چارٹس کی طرف رہنمائی کرے گا، جیسے کہ ٹرینڈنگ میوزک ویڈیوز، ہفتہ وار پوڈکاسٹ شوز، اور فلمی ٹریلرز۔ یہ تبدیلی اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ ہر کمیونٹی کو اپنی پسند کے مطابق مقبول مواد دکھایا جا سکے۔

سال میں 20 ارب ویڈیوز، یوٹیوب کا بڑا انکشاف

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیوز کی ذاتی سفارشات (پرسنلائزڈ ریکمنڈیشنز) جاری رکھے گا اور تخلیق کاروں کو بھی اپنے ناظرین میں مقبول مواد معلوم کرنے کے لیے ٹولز فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ 2021 میں یوٹیوب نے اپنی سالانہ ری وائنڈ ویڈیو سیریز بھی بند کر دی تھی کیونکہ اب ایک ہی ویڈیو پورے یوٹیوب کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔

More

Comments
1000 characters