سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے اس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
آشا بھوسلے کی موت کی افواہیں چند روز قبل سوشل میڈیا پر زیر گردش آئیں، جس سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔
بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ
تاہم، آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے ایک میڈیا انٹرویو میں ان افواہوں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کی والدہ بالکل صحت مند ہیں اور ان کے انتقال کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنند بھوسلے نے بتایا کہ یہ افواہ ایک فیس بک صارف کی جانب سے پھیلائی گئی تھی، جس نے آشا بھوسلے کی تصویر کے ساتھ ایک جھوٹا پیغام شیئر کیا تھا، جس میں ان کی موت کا ذکر کیا گیا تھا۔
ثانیہ مرزا کا دِلکش ولا دبئی میں : سب سے پسندیدہ کمرہ کون سا ہے؟
اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد، بہت سے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے اس کی حقیقت کی تصدیق کرنے کی درخواست کی۔
ان خبروں کے بعد مسلسل کالز موصول ہونے پر آنند بھوسلے نے اس جھوٹی افواہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں۔
یاد رہے کہ آشا بھوسلے کی عمر 91 سال ہے اور وہ بھارتی گلوکاری کی دنیا کی ایک عظیم ترین شخصیت ہیں۔ وہ معروف پلے بیک سنگر لتا منگیشکر کی بہن ہیں اور اپنی منفرد آواز اور گانے کی صلاحیتوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔