اپنے معصومانہ انداز اور چہرے کے منفرد تاثرات کے ساتھ اداکاری کے لیے مشہوربالی ووڈ اداکارہ، گلوکارہ اور میوزک کمپوزر شروتی ہاسن نےاپنی شادی سے متعلق بتایا کہ وہ شادی سے خوفزدہ ہیں اس لیے اس قدم کو اٹھانے سے ہچکچاتی ہیں۔
شروتی نے حال ہی میں بھارتی پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جو ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
میری والدہ بالکل خیریت سے ہیں، آشا بھوسلے کی موت کی خبروں پربیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ نے کہا کہ والدین کی طلاق کے بعد ان کی زندگی میں کافی تبدیلیاں آئیں، جس کے بعد وہ اس قدم سے محتاط ہو گئی ہیں۔
شروتی نے اعتراف کیا کہ ایک بار وہ تقریباً شادی کے قریب پہنچ چکی تھیں، مگر غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہو گیا۔
ثانیہ مرزا کا دِلکش ولا دبئی میں : سب سے پسندیدہ کمرہ کون سا ہے؟
انہوں نے اپنے تعلقات کے بارے میں کہا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں لیکن یہ ضروری سمجھتی ہیں کہ کسی بھی نئے رشتے کو قائم کرنے سے پہلے اپنے آپ کو مکمل طور پر سمجھیں اور خوش رہنا سیکھیں، پھر آگے کی طرف بڑھیں۔
شروتی نے مزید وضاحت کی کہ وہ کمٹمنٹ اور وفاداری کی اہمیت کو سمجھتی ہیں اور ان خصوصیات کو پسند کرتی ہیں جو شادی کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، لیکن انہیں یہ سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے کہ یہ سب کچھ ایک کاغذ پر کیوں لکھا جائے۔
یاد رہے کہ شروتی ہاسن کا سابقہ رشتہ معروف آرٹسٹ شانتنو ہزاریکا کے ساتھ تھا، جس میں بات شادی تک پہنچنے کی تھی، مگر یہ رشتہ زیادہ آگے نہ جاسکا اور ٹوٹ گیا۔
شروتی ہاسن شروتی ہاسن جو مشہوراداکار کمل ہاسن اور ان کی دوسری بیوی اداکارہ ساریکا کی بیٹی ہیں نے اپنے کیریئر کا آغاز جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے کیا تھا، جہاں انہوں نے تمل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
بعد ازاں انہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ آج کل، وہ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی مہارت کا لوہا منوا رہی ہیں اور اپنی آنے والی فلم ”کولی“ میں سپر اسٹار رجنی کانت، عامر خان اور ناغاراجنا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔