عموماً چاول پکانے یا ابالنے کے بعد جو گدلا پانی بچ جاتا ہے، اسے ضائع کر دیا جاتا ہے، حالانکہ وہ ہلکے نشاستے اور قدرتی غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔

روایتی باورچی خانوں میں اسے بڑی دانائی سے استعمال کیا جاتا تھا، مگر آج کے تیز رفتار زمانے میں ہم نے اسے نظرانداز کر دیا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم اس غذائیت سے بھرپور باقیات کو دوبارہ استعمال میں لائیں۔

چینی کھانے سے کم، پینے کا زیادہ نقصان: نئی تحقیق میں انکشاف

ذیل میں چند آسان اور کارآمد طریقے دیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ چاول کے پانی کو ضائع ہونے سے بچا کر اپنی روزمرہ کے کھانوں میں ذائقہ اور توانائی شامل کر سکتی ہیں۔

دال یا سوپ میں قدرتی گاڑھا پن شامل کریں

جب آپ دال، شوربہ بنائیں، تو اس میں چاول کا پانی شامل کر کے قدرتی گاڑھا پن لایا جا سکتا ہے۔ یہ نہ صرف ساخت بہتر بناتا ہے بلکہ ذائقے میں بھی گہرائی پیدا کرتا ہے۔ یہ طریقہ آپ کے کھانے کو زیادہ گھریلو انداز میں خوش ذائقہ بنا دیتا ہے۔

کافی کا جادو: بلیک ہیڈز سے نجات کا قدرتی اور مؤثر علاج

آٹا گوندھنے کے لیے عام پانی کی جگہ استعمال کریں

چاہے روٹیاں ہوں یا پوری، چاول کا بچا ہوا پانی آٹے کو نرم بنانے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔ یہ چھوٹا سا قدم آپ کے آٹے کی لچک بڑھاتا ہے اور پکنے کے بعد روٹیاں زیادہ نرم، ہلکی اور پھولی پھولی بنتی ہیں۔

جئی یا دلیہ پکانے میں استعمال کریں

چاول کا پانی جئی یا دلیہ جیسے ناشتے کے پکوانوں کو ایک ہلکی، کریمی ساخت دیتا ہے۔ یہ نہ صرف ہاضمے کے لیے مفید ہے بلکہ زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے کا احساس بھی دیتا ہے۔

سبزیوں کو ابالتے وقت ذائقہ بڑھائیں

چاول کے بچے پانی میں سبزیاں ابالنے سے ان کی قدرتی مٹھاس محفوظ رہتی ہے اورغذائیت بھی ضائع نہیں ہوتی۔ یہ خاص طور پر لؤکی، آلو اور گاجر جیسی سبزیوں کے ساتھ بہتر کام کرتا ہے۔

چٹنیوں میں ایک نیا ذائقہ شامل کریں

ناریل، پودینے یا مونگ پھلی کی چٹنی پیستے وقت چاول کا پانی شامل کریں۔ یہ چٹنی کو ہموار بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں نرمی اور ہلکا سا قدرتی نشاستہ بھی شامل کرتا ہے، جس سے ذائقہ مزید نکھر جاتا ہے۔

چاول کی کانجی بنائیں: سادہ اور ہلکی غذا

بچے ہوئے چاول کے پانی میں تھوڑا سا پکا ہوا چاول، نمک یا ہلکا سا جیرا شامل کر کے ایک آرام دہ کانجی تیار کریں۔ یہ ہاضمے کے لیے ہلکی اور بیماری کے دوران جسم کو طاقت دینے والی غذا ہے۔

کری یا سالن کو گاڑھا کریں

اگر آپ کی سبزی یا گریوی پتلی لگ رہی ہو، تو عام پانی کی بجائے چاول کا پانی شامل کریں۔ یہ نہ صرف سالن کو گاڑھا بناتا ہے بلکہ مسالوں کو بھی بہتر طور پر جذب کرتا ہے، جس سے ہر نوالہ مزیدار بن جاتا ہے۔

مناسب طریقے سے محفوظ کریں اور دوبارہ استعمال کریں

چاول کا بچا ہوا پانی اگر صحیح طریقے سے ٹھنڈی جگہ پر محفوظ کیا جائے تو یہ ایک سے زیادہ بار استعمال ہو سکتا ہے۔ اسے ایک ایئرٹائٹ برتن میں رکھیں اور 1-2 دن میں استعمال کر لیں تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے۔

چاول کا پانی محض ایک بچا ہوا لیکویڈ نہیں، بلکہ یہ آپ کے کچن کا ایک سستا، سادہ اور غذائیت سے بھرپور خزانہ ہے۔ اگر آپ تھوڑی سی توجہ دیں، تو یہ عام کھانوں کو خاص بنانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

اگلی بار جب آپ چاول ابالیں، تو وہ پانی سنبھال کر رکھیں، یہ آپ کے کھانے میں محبت، ذائقہ اور فائدہ تینوں شامل کر سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters