ورون دھون کی ایک خوبصورت حرکت نے سوشل میڈیا پر مداحوں کا دل جیت لیا جب انہوں نے ایک چھوٹے مداح کو اپنے پسندیدہ سن گلاسز تحفے میں دے دیے۔
یہ واقعہ ممبئی کے ائیرپورٹ پر پیش آیا، جہاں بالی ووڈ اداکاراپنے مداحوں کے ساتھ محبت بھری ملاقات کر رہے تھے۔ جب خاتون کے ساتھ موجود ایک بچے نے سن گلاسز مانگنے کے انداز میں ہاتھ پھیلایا، تو ورون نے فوراً اپنے چشمے اُتار کر بچے کو دے دیے۔ بچہ خوش ہو کر چشمے پہنتارہا اور ورون کے ساتھ تصویر بھی بنوانے لگا۔
میری والدہ بالکل خیریت سے ہیں، آشا بھوسلے کی موت کی خبروں پربیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
اس خوشگوار لمحے کے دوران، ورون نے نہ صرف بچے کی خواہش پوری کی بلکہ ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں اور ان کے سروں پر محبت سے ہاتھ پھیر کر شکریہ ادا کیا۔ اور واپسی میں وہ چشمہ بچے کو بطور گفٹ دے دیا اس موقع پر ورون کا سادہ اور مخلص رویہ ان کے مداحوں کو بہت پسند آیا۔
ایک صارف نے ورون کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”اپنی پسندیدہ چیز کسی دوسرے کو دینا آسان نہیں ہوتا، لیکن ورون نے یہ کام دل سے کیا، وہ واقعی شاندار انسان ہیں۔“
شروتی حسن شادی کیوں نہیں کر رہیں؟ وجہ بتادی
ایک دوسرے صارف نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”بچہ اپنی ماں سے چشمے واپس کرنے کا کہہ سکتا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔“
ورون کی اس محبت بھری حرکت نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی اور لوگوں نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔
ورون دھون کی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہ اس وقت فلم بارڈر 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے لیے انہوں نے پونے کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں اس کا شیڈول مکمل کیا۔
حال ہی میں ورون نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھی اداکار اہان شیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں چائے اور بسکٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اس ویڈیو کا کیپشن تھا، ”چائے اور بسکٹ، این ڈی اے میں شوٹنگ مکمل، اور پھر جشن منایا۔“