بھارت کے معروف اسٹنٹ آرٹسٹ راجو ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ ہدایتکار پی آرنجیتھ اور اداکار ارچیا کی آنے والی فلم کے سیٹ پر پیش آیا، جب راجو ایک کار کے اسٹنٹ کو انجام دے رہے تھے۔ اس خبر کی تصدیق معروف اداکار ویشال نے سوشل میڈیا پر کی۔

ویشال نے اپنے پیغام میں اس المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’یہ حقیقت کو ہضم کرنا بہت مشکل ہے کہ اسٹنٹ آرٹسٹ راجو اس صبح جمی اور پی آرنجیتھ کی فلم کے دوران کار ٹاپپلنگ سین کرتے ہوئے انتقال کر گئے۔ میں نے راجو کو کئی برسوں تک جانا ہے اور اس نے میری فلموں میں بھی کئی خطرناک اسٹنٹس کیے ہیں۔ وہ بے حد بہادر شخص تھا۔‘

حادثے کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ راجو ایک ایس یو وی گاڑی چلا رہے تھے جو ریمپ سے گزرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور زمین پر گر گئی۔ ایک اور ویڈیو میں راجو کو گاڑی سے نکال کر ایمبولینس میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

مشہور اسٹنٹ کوریوگرافر سلوا نے بھی راجو کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور انسٹاگرام پر لکھا، ’ہمارے عظیم کار جمپنگ اسٹنٹ آرٹسٹ، ایس ایم راجو، آج کار اسٹنٹس کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ہماری اسٹنٹ یونین اور بھارتی فلم انڈسٹری انہیں ہمیشہ یاد کرے گی۔‘

تاہم اس وقت تک ہیرو آریا یا ہدایتکار پی آرنجیتھ نے اس حادثے پر کوئی سرکاری بیان جاری کیا ہے۔ راجو کو کولیووڈ انڈسٹری میں اپنے جرات مندانہ اسٹنٹس اور بے پناہ مہارت کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔ انہوں نے بے شمار فلموں میں اپنے کام سے نام کمایا اور انڈسٹری میں ایک اہم مقام حاصل کیا۔

More

Comments
1000 characters