شارجہ، متحدہ عرب امارات میں ایک افسوسناک واقعے میں 46 سالہ بھارتی خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، جب ان کا اپارٹمنٹ مبینہ طور پر ’خاص پوجا پاٹ‘ کے دوران لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
یہ واقعہ شارجہ کے معروف المجاز علاقے میں جمعرات کی رات پیش آیا۔ خاتون اپنے آٹھویں منزل پر واقع فلیٹ میں مذہبی رسم ادا کر رہی تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے اپارٹمنٹ کو لپیٹ میں لے لیا، لیکن خوش قسمتی سے یہ شعلے دیگر فلیٹس تک نہیں پہنچے۔
معجزہ یا ذہانت: امریکا کی بھیانک آگ میں بچنے والا واحد گھر
سول ڈیفینس اور مقامی پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا، لیکن فلیٹ سے خاتون کی بے جان لاش برآمد ہوئی، جسے بعد میں قانونی کارروائی کے لیے فورنزک لیب بھیج دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون اس وقت ایک مذہبی رسم انجام دے رہی تھیں، جس دوران آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم، آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
طلاق سے غصہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگا دی، متعدد مسافر زخمی
واقعے کے بعد متاثرہ اپارٹمنٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، اور متعلقہ عمارت کی حفاظتی جانچ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔