دنیا بھر میں ہوابازی کے حوالے سے مشہور یوٹیوبر اور ایوی ایشن بلاگر سیم چھوئی نے حال ہی میں اپنی شادی کو ایک ناقابلِ فراموش انداز میں منایا۔ یہ صرف شادی نہیں تھی، بلکہ ہوا میں محبت کا جشن تھا، ایک ’اسکائی ویڈنگ‘ جو تاریخ میں یادگار بن گئی۔

12 جولائی کو سیم چھوئی اور ان کی دلہن فیونا، جو خود بھی ایک فلائٹ اٹینڈنٹ ہیں، نے متحدہ عرب امارات کے فجیرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک چارٹرڈ بوئنگ 747-400 میں پرواز بھری۔ اس فلائٹ میں خاندان، دوست، اور قریبی افراد شریک تھے جو ایک منفرد شادی کی تقریب کے گواہ بنے۔

لاہور میں مرغا مرغی کی شاہانہ شادی کی تقریب سے سب حیران، دودھ پلائی کی رسم اور منہ دکھائی بھی دی گئی

6:30 شام کو روانہ ہونے والی یہ پرواز تقریباً 95 منٹ تک گلف آف عمان کے اوپر پرواز کرتی رہی اور پھر 8:04 بجے واپس فجیرہ ایئرپورٹ پر اترگئی۔

اس خصوصی دن کے لیے بوئنگ 747-400 کو ایک مکمل سفید شادی ہال میں تبدیل کر دیا گیا۔ تقریباً 100 نشستیں نکال دی گئیں تاکہ دلہا دلہن کے لیے ایک سرخ قالین، رقص کی جگہ، کیک کاٹیج، اور تقریر کے لیے مخصوص جگہیں بنائی جا سکیں۔ ہزاروں فٹ کی بلندی پر دلہا دلہن نے رقص کیا، مہمان تقریب میں مشروبات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

مصری نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی

سیم چھوئی نے اس دن کو اپنی زندگی کا ’بہترین دن‘ قرار دیا اور سوشل میڈیا پر خوشی کے لمحات شیئر کیے۔ ایک ویڈیو میں دونوں دلہا دلہن سفید لباس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے سرخ قالین پر چلتے دکھائی دیے۔ کیپشن میں لکھا گیا، ’Love is in the Air – Memories of a Lifetime for Both of Us‘

یہ اتفاق نہیں تھا کہ انہوں نے بوئنگ 747 کو اپنی شادی کے لیے چُنا۔ سیم اور فیونا دونوں ہوابازی کے شعبے سے جڑے ہیں اور اسی طیارے نے ان میں ایوی ایشن کے لیے محبت جگائی۔ یہ طیارہ ’ہوابازی کے سنہری دور‘ کی علامت ہے، جیسا کہ سیم چھوئی نے کہا۔

مہمانوں کو نہ صرف ایک شاندار تقریب دیکھنے کو ملی بلکہ انہیں طیارے کے اندرونی حصے جیسے کریو ریسٹ ایریا، فلائٹ ڈیک، اور گیلری بھی دیکھنے کو ملے۔ کچھ مہمان ایسے بھی تھے جنہوں نے پہلی بار 747 میں سفر کیا۔

منفی 25 ڈگری میں شادی، بھارتی جوڑے نے پہاڑوں کے بیچ منڈپ بنا لیا

سیم چھوئی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ کے قریب ہے، جنہوں نے دل کھول کر مبارکبادیں دیں۔ ’واٹ آ ڈریم‘ اور ’لو از رئیلی ان دی ایئر‘ جیسے تبصرے مداحوں کے دل کی آواز بن گئے۔ آسمان پر رقم ہونے والی محبت کی کہانی، یہ شادی ایوی ایشن کی دنیا میں ایک نئی تاریخ کا اضافہ تھی۔

More

Comments
1000 characters