امریکہ میں ایک خاتون ملازمہ اس وقت آپے سے باہر ہوگئی جب پوری رات کام کرنے کے بعد انہیں نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں کام کرنے والی غصے سے بھری خاتون ملازمہ کو جب نوکری سے نکالے جانے کا کہا گیا تو انہوں نے ہوٹل کچن بار میں تباہی مچادی۔

کسی نے ملازمہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پلٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ خاتون مبینہ طور پر پوری رات کام کرنے کے بعد نوکری سے نکالے جانے پر شدید غصے میں آ گئی تھی۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے گزشتہ ہفتے ایک ٹک ٹاک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی، جنہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک میریٹ ہوٹل میں پیش آیا۔

انڈونیشیا میں 11 سالہ بچے کا کشتی پر منفرد ڈانس وائرل

ویڈیو کی شروعات ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک پر کھڑی خاتون سے ہوتی ہے جنہیں برطرف خاتون ملازمہ غصے سے گالی دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ فرنٹ ڈیسک سے ہٹ کر بریک فاسٹ بار کیجانب بڑھتی ہے اور شدید غصے میں کچن میں پڑی چیزیں پھینکنا شروع کردیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایک دودھ کا مرتبان فرش پر دے مارتی ہے، پھر کافی کے پوڈز کی ٹرے کو زمین پر پھینک دیتی ہے، جبکہ ہوٹل کے مہمان یہ سب منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

ٹک ٹاک صارف نے ویڈیو میں بیان کیا کہ یہ ان سب لوگوں کے لیے جو پوچھ رہے ہیں کہ ہوا کیا تھا، تو یہ واقعہ ڈینور کے میریٹ ہوٹل میں ہوا۔ سبز رنگ کے لباس میں موجود خاتون (ممکنہ طور پر مینیجر) نے اس ملازمہ سے کچھ رہنمائی یا بات چیت کی، جس کے بعد وہ ناراض ہو گئی اور چیخنے چلانے لگی۔

’انسانی کھال‘ سے بنے پُراسرار ’ٹیڈی بیئر‘ نے امریکا کی سڑکوں پر خوف پھیلا دیا

ٹک ٹاک صارف کے مطابق وہ فرنٹ ڈیسک پر کھڑی خاتون سے بحث کے بعد پوچھتی ہیں کہ کیا وہ کل واپس آ سکتی ہے، جس پر اسے بتایا گیا کہ نہیں، تمہیں نکال دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملازمہ توڑ پھوڑ شروع کردیتی ہے۔

وائرل ویڈیو 1.2 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہیں۔

More

Comments
1000 characters