معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے ایک بار پھر اپنے دلکش انداز سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک جدید اور اسٹائلش لُک کے ساتھ فیشن کی دنیا میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

اس بار وہ ”دی پیکاک میگزین“ کے جولائی 2025 کے شمارے کے سرورق پر جلوہ گر ہوئیں۔ میگزین کے انسٹاگرام پیج نے کور فوٹو شوٹ سے اداکار کی تصویر شیئر کی۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک نئے، جدید ہیئر اسٹائل کی شروعات کر رہی ہیں۔

ہنی سنگھ نے زندگی کا اپنا پہلا ٹیٹو بنوا لیا، وجہ کیا ہے؟

ودیا بالن نے دی پیکاک میگزین کے سرورق کے لیے ایک منفرد اور اسٹائلش انداز اپنایا، جس میں انہوں نے اپنے بالوں کو کندھوں تک کاٹ کر ایک جدید باب ہیئر کٹ کا آغاز کیا۔

اس ہیئر اسٹائل میں انہوں نے بالوں کو پرت دار (Layers) انداز میں کٹوایا اور سنہرے رنگ کی ہائی لائٹس شامل کیں، جس سے ان کے بالوں کو گہرائی اور چمک ملی۔ بالوں کی اسٹائلنگ کے لیے انہوں نے سائیڈ پارٹنگ اپنائی اور نرم بلو آؤٹ لہریں شامل کیں، جو بالوں کو اچھال اور خوبصورتی دیتی ہیں۔

بھارتی سنگھ نے آسان ڈائیٹ سے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

ان کے چہرے کے اطراف میں آنے والی لٹیں ان کے چہرے کو نہ صرف نمایاں کرتی ہیں بلکہ نرمی اور جاذبیت بھی عطا کرتی ہیں۔

ودیا بالن کے میک اپ نے ان کے مکمل انداز کو مزید جاذبِ نظر بنا دیا۔ انہوں نے گہرے سیاہ ابرو، کاجل سے مزین پلکیں، باریک سیاہ آئی لائنر، اور ہلکے گلابی شیڈ کے ساتھ بھورے انڈرٹون والا چمکدار آئی شیڈو استعمال کیا۔ گالوں پر ہلکا بلش، ابھری ہوئی ہڈیوں پر ہائی لائٹر، اور لبوں پر چمکدار ماؤف شیڈ نے ان کے چہرے کو نرم اور دلکش تاثر دیا۔

اس شوٹ میں ودیا نے فلیمنگو گلابی رنگ کا خوبصورت جوڑا پہنا، جو سیکوئن اور موتیوں سے مزین تھا۔ لباس میں پتلے کندھے کے پٹّے، گہری V نیک لائن اور جسم سے جُڑا ہوا سلہوٹ تھا، جس پر اومبری پیٹرن بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بازوؤں پر ہلکے و گہرے گلابی رنگ کے پنکھوں سے مزین لپیٹ اوڑھی، جو لباس میں شاہانہ انداز کا اضافہ کرتی ہے۔

زیورات کے طور پر ودیا نے چمکدار قیمتی پتھروں سے سجا چوکر ہار اور ایک ہاتھ میں موٹا کنگن (چنکی کڑا) پہنا، جو ان کے مجموعی انداز کو مکمل اور پُرکشش بناتا ہے۔

اس لک نے ودیا بالن کو اپنی عمر سے کئی سال کم اور جواں بنادیا جس نے دیکھنےوالوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی اور ان کے مداح انہیں دیکھ کرعش عش کر اٹھے۔

فلمی دنیا میں، ودیا بالن حال ہی میں ہارر کامیڈی فلم بھول بھولیا 3 میں نظر آئیں، جسے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

اس سے قبل وہ دو اور دو پیار میں بھی نظر آئیں، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ”کاویہ“ ادا کیا۔ اس فلم کی ہدایت کاری شرشا گوہا ٹھاکرتا نے کی، جبکہ اس کی کہانی امریتا باغچی، ایشا چوپڑا اور سپروتیم سینگپتا نے تحریر کی۔

More

Comments
1000 characters