پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئر کراچی نے باضابطہ طور پر اپنی بھرتی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ نئی ایئرلائن اگلے چند ہفتوں میں اپنے فضائی آپریشنز شروع کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے مختلف شعبوں میں عملے کی بھرتی جاری ہے۔
اہم پیشرفت: آر پی ٹی لائسنس حاصل، بھرتیوں کا آغاز
ایئر کراچی کو حال ہی میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (RPT) لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ اس اہم پیشرفت کے بعد اب کمپنی نے کیبن کریو، اسٹیشن منیجرز اور دیگر آپریشنل عملے کی بھرتی شروع کر دی ہے۔
قیادت اور سرمایہ کاری
ایئر کراچی کی سربراہی ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل سید عمران مجید علی کر رہے ہیں، جو پاکستان ایئر فورس کے سدرن کمانڈر رہ چکے ہیں۔ کمپنی کو کراچی کے معروف بزنس مینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، جن میں عقیل کریم ڈھیڈی (AKD گروپ)، عارف حبیب، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل، حنیف گوہر، اور حمزہ تبانی شامل ہیں۔
ایئر کراچی کے پہلے چیئرمین حنیف گوہر ہیں۔ ہر سرمایہ کار نے ابتدائی طور پر 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ مجموعی ابتدائی سرمایہ کاری 5 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔
کراچی کے تاجروں کا نئی ایئرلائن لانے کا اعلان
آغاز اور فضائی بیڑا
ایئر کراچی ابتدائی طور پر 3 لیز پر حاصل شدہ طیاروں سے اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی، جبکہ پہلے سال میں بیڑے کو 7 طیاروں تک وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ ابتدائی پروازیں ملک کے اندر ان شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی جہاں پہلے سے فضائی سہولت محدود ہے۔ دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازیں، خصوصاً مشرق وسطیٰ کے لیے، متعارف کروائی جائیں گی۔
پی آئی اے سے شراکت داری
ایئر کراچی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری بھی قائم کی ہے، جو طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال (MRO)، اور اعلیٰ معیار کی فضائی حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
بھرتی کی تفصیلات
کیبن کریو: خواتین امیدواروں کے لیے موقع
ایئر کراچی نے خواتین کیبن کریو کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ خواہش مند امیدواران تجربہ کار ہوں یا نئی، دونوں کے لیے مواقع دستیاب ہیں۔
-
عہدوں کے حوالے سے ٹرینی کیبن کریو جن کی عمر 18-24 سال اور غیر شادی شدہ ہونا ضروری ہے۔
-
کیبن کریو اور عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 26 سال
-
لیڈ کیبن کریو، عمرکی زیادہ سے زیادہ حد 28 سال
ڈیزگنیٹڈ چیک کیبن کریو، عمر کی حد 32 سال (A320 مہارت کو ترجیح دی جائے گی)
مسابقتی تنخواہ، الاؤنسز شامل ہونگے اس کے ساتھ ہی ابتدائی ملازمین کے لیے خصوصی مراعات میں فیملی ٹریول ٹکٹس جو کہ والدین اور بہن بھائیوں کے لیے بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، ائیرپورٹس اتھارٹی
اہلیت کا معیار: کیا شرائط لاگو ہونگی
کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ یا اے لیول ہونا لازمی ہے اور کم از کم قد 5 فٹ 4 انچ، پی سی اے اے کا کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی اور خدمت گزار، خوش اخلاق، نرم مزاج اور ملٹی لنگول ہونا بھی ضروری ہے۔
اسٹیشن منیجرز: اہلیت کا معیاراور بھرتی
بیچلرزڈگری ضروری ہے، ترجیحا ایوی ایشن مینجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹورازم، بزنس ایڈمنسٹریشن، یا متعلقہ ڈسپلن میں ہوائی اڈے یا زمینی آپریشنز میں IATA سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن کو ایک اضافی قابلیت سمجھا جائے گا۔
ایئر کراچی نے پاکستان کے سات بڑے شہروں میں اسٹیشن منیجرز کی بھرتی کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں شامل ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سکھر اور کوئٹہ شہر شامل ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ
ایئر کراچی: روشنیوں کے شہر کا فخر
ایئر کراچی صرف ایک فضائی کمپنی ہی نہیں بلکہ بانیان کا وژن ہے کہ یہ ایئرلائن کراچی شہر کی معاشی قوت، عزم اور ترقی کی نمائندگی کرے۔ ایک ایسا برانڈ جو خدمت، معیار اور قومی فخر کی علامت ہو۔
ایئر کراچی کی لانچنگ نہ صرف پاکستان کی فضائی صنعت میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بلکہ یہ نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ اس بھرتی مہم کے ساتھ پاکستان کی ہوابازی کی دنیا میں ایک نیا اور امید افزا باب شروع ہونے کو ہے۔