اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے تجربے سے جُڑی ایک گہری اور سوچنے پر مجبور کر دینے والی بات کہی ہے، جس میں اُنہوں نے نوجوان لڑکیوں کو جلد بازی میں شادی کا فیصلہ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یاد رہے کہ علیزہ سلطان نے 2018 میں فیروز خان سے شادی کی تھی۔ شادی کے ابتدائی برسوں میں دونوں کی ازدواجی زندگی بظاہر خوشگوار دکھائی دی اور ان کے ہاں دو بچوں سلطان اور بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات میں دراڑیں آنا شروع ہوئیں اور بالآخر ستمبر 2022 میں دونوں کا باقاعدہ علیحدگی کا اعلان ہوا۔
ندایاسر اپنے وائرل بیان پر شدیدٹرولنگ کا شکار
علیحدگی کے بعد دونوں نے بچوں کی تحویل کے لیے عدالتوں کے چکر لگائے، تاہم بعد ازاں باہمی رضامندی سے اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا۔
فیروز خان نے 2023 میں ڈاکٹر زینب سے دوبارہ نکاح کر کے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا، وہ اب اپنی دنیا میں مست ہیں۔ جبکہ علیزہ نے دوسری بار اپنا گھر بسانے کی بجائے توجہ مکمل طور پر بچوں کی پرورش اور زندگی کو سنوارنے پر مرکوز کر دی۔
کیریئر کے سفر میں نفرتوں کی بھر مارپر ہمایوں سعید کا دو ٹوک مؤقف
علیزے اکثر وبیشتر فیروزخا ن سے شادی پر اپنے پچھتاوے کو ڈھکے چھپے الفاظ میں بیان کرتی رہتی ہیں۔
اب، ایک تازہ انسٹاگرام اسٹوری میں علیزہ سلطان نے شادی کے موضوع پرکچھ اسی طرح کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے لکھا،”اگر کسی غلط شخص سے شادی کرنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے، تو ضرور سوچو۔ ایک غلط فیصلہ زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتا ہے۔“
اگرچہ علیزہ نے اپنے پیغام میں کسی کا نام نہیں لیا، لیکن مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان الفاظ کو اُن کی سابقہ ازدواجی زندگی سے جوڑ کر دیکھا ہے۔
ان کے اس پیغام کو ایک تنبیہ کے طور پر لیا جا رہا ہے، خاص طور پر اُن لڑکیوں کے لیے جو کم عمری میں یا دباؤ میں آ کر شادی کا فیصلہ کر بیٹھتی ہیں۔
علیزہ کا یہ انداز بتاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تلخ تجربات سے نہ صرف خود سیکھ چکی ہیں بلکہ دوسروں کو بھی مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ زندگی کے بڑے فیصلے جذبات کے بجائے فہم و فراست سے کریں۔