جاپان سے تعلق رکھنے والے جونوچی (Jonouchi) نامی یوٹیوبر نے اپنی غیر معمولی لمبی ٹھوڑی کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے سوشل میڈیا پر ذاتی پہچان میں تبدیل کر کے شہرت حاصل کر لی۔
ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جونوچی جو اپنی ٹھوڑی کی وجہ سے کبھی مذاق اور تنقید کا نشانہ بنتے تھے، آج 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک جانا پہچانا نام بن چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جونوچی کے یوٹیوب چینل پر جہاں وہ خود کو فخر سے دنیا کی سب سے لمبی ٹھوڑی والا یوٹیوبر کہتے ہیں، وہاں ان کے تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار سبسکرائبرز موجود ہیں۔
بٹ کوائن کا بانی دنیا کا 11 واں امیر ترین پراسرار شخص ساتوشی ناکاموٹو کون ہے؟
رپورٹ کے مطابق جونوچی کی ٹھوڑی پانچ سال کی عمر سے غیر معمولی طور پر بڑھنے لگی تھی، جس کی وجہ سے انہیں طنز، مذاق اور خود اعتمادی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن وقت کے ساتھ، انہوں نے اپنی اس منفرد خصوصیت کو قبول کیا اور اسے ذاتی برانڈ میں تبدیل کر لیا۔
جونوچی نہ صرف اپنی لمبی ٹھوڑی کو فخر سے دکھاتے ہیں بلکہ وہ دوسروں کو بھی ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اپنی مختلف جسمانی خصوصیات کو اپنائیں اور ان سے شرمندہ نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف 168 سینٹی میٹر لمبا ہوں اگر کوئی مجھے 2 سینٹی میٹر مزید دے دے، تو میں خوش ہو جاؤں گا!
جاپانی یوٹیوبر کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک جاپانی صارف نے لکھا کہ ان کی ٹھوڑی کا زاویہ اتنا منفرد ہے کہ مستقبل کے ماہرین آثار قدیمہ انہیں انسان کی ایک نئی نسل سمجھیں گے۔
شہد کی مکھیوں کو چھوٹے روبوٹ فوجیوں میں تبدیل کرنے والا ’مائنڈ کنٹرولر‘ تیار
ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے لوگ عام طور پر مہربان ہوتے ہیں، کیونکہ وہ خود تکلیف دہ تبصروں سے گزر چکے ہوتے ہیں۔ جتنا زیادہ درد انسان سہتا ہے، اتنا ہی نرم دل بن جاتا ہے۔
تیسرے صارف نے مذاق میں لکھا میں چاہتا ہوں کہ ان کے سبسکرائبرز بڑھیں، ٹھوڑی نہیں!