شوبز ستاروں کی زندگی کے پردے کے پیچھے بھی کئی جذباتی اور حقیقی کہانیاں چھپی ہوتی ہیں۔ ہمایوں سعید سے جڑے ایسے ہی ایک واقعے کا انکشاف ندا یاسر نے کیا۔

مشہور اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اپنے شو میں نہ صرف ساتھی اداکاراؤں کو مدعو کرتی ہیں بلکہ اکثر ان کی ذاتی زندگیوں، کیریئر کے سفر، یادگار لمحات اور دلچسپ واقعات پر کھل کر گفتگو بھی کی جاتی ہے۔

حمیرا کے بعد ایک اور اداکارہ کی اکیلے فلیٹ میں جان جاتے جاتے رہ گئی

حال ہی میں نشر ہونے والے ایسے ہی ایک پروگرام میں ندا یاسر نے اداکار ہمایوں سعید سے متعلق ایک چونکا دینے والا واقعہ شیئر کیا۔ ان کے ہمراہ شو میں اداکارائیں نتاشا علی، رباب مسعود، حرا عمر اور ثنا عسکری موجود تھیں۔

ندا نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ پہلے ایک پرانی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید کو تھائی لینڈ میں شدید چوٹ آئی۔ وہ جیٹ اسکی کر رہے تھے کہ اچانک پھسل گئے اور ان کا جبڑا فریکچر ہوگیا۔

جنت مرزا کے کارتک آریان کے ساتھ فلم کی آفر کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

ندا نے مزید بتایا، مجھے یہ واقعہ اس لیے بھی یاد ہے کیونکہ میرے دیور فراز نواز ایک ڈینٹل سرجن ہے اور ہمایوں انہی سے اپنے دانتوں کی ٹریٹمنٹ لیتے تھے۔ اسی لیے انہوں نے اپنا علاج صرف انہی سے کرایا۔

ندا کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی اور ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے، صرف درد کم کرنے والی گولیاں لیتے رہے اور وقت آنے پر میرے دیور کے کلینک گئے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ ’میرے جبڑے کو کوئی اور ہاتھ نہیں لگائے گا۔

More

Comments
1000 characters