معروف ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کے بیٹے اور نوجوان ریپر و اداکار جیڈن اسمتھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار کسی نئی فلم یا البم کی وجہ سے نہیں، بلکہ اُن کے مبینہ منشیات کے استعمال اور سڑک پر عجیب و غریب حرکات کے باعث۔
جیڈن کو حالیہ دنوں میں پیرس کے دو مشہور پارٹی مقامات سے باہر آتے دیکھا گیا، جہاں وہ سر پر بنی (beanie) پہنے ہوئے تھے اور اُن کے ہاتھ میں ایک بونگ (bong) تھا۔ اس منظر نے ان کے مداحوں اور قریبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
ایک وائرل ویڈیو میں، 27 سالہ جیڈن کو سرخ رنگ کی ہُڈی اور پینٹ میں پیرس کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ ہاتھوں سے کچھ اشارے کرتے ہیں، پھر اپنے سر کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیتے ہیں اور سڑک پار کرتے ہیں۔ بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے وہ موسیقی سن رہے ہوں، مگر یہ حرکات عام راہگیروں کے لیے خاصی پریشان کن تھیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ردعمل میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ ایک صارف نے لکھا، ’شاید وہ زبردست موسیقی سن رہا ہے اور اس پر جھوم رہا ہے۔‘ جبکہ کچھ دیگر افراد نے اس حرکات کو منشیات کے اثرات قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’یہ میتھ (meth) کا اثر لگ رہا ہے۔‘ ایک اور نے لکھا، ’یہ دیکھ کر سمجھ آیا کہ منشیات کیوں نہ لیں۔‘
ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے گزشتہ رمضان میں مکمل قرآن کا مطالعہ کیا
ذرائع کے مطابق، جیڈن کی حالیہ سرگرمیوں نے ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کو سخت پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ ایک ذریعہ ابلاغ کے مطابق، ’فرانس میں چرس رکھنا اور استعمال کرنا جرم ہے۔ اور ایسے وقت میں جب وہ ایک غیر ملکی شہر میں رات 3 بجے پارٹیوں میں مصروف ہو اور گھر سے دور ہو، یہ ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ اُن کے والدین کی علیحدگی بھی اُن پر اثر ڈال رہی ہے، اور وہ شاید ان سے دور بھاگ رہے ہیں۔‘
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا معروف اداکار دین اسلام کی دعوت سے منسلک کیسے ہوا؟
غیرملکی زرائع ابلاغ کے مطابق، ’جیڈن ایک نرم دل اور نیک نیت بچہ ہے، لیکن اس کے والدین نے اُس کی صحیح رہنمائی نہیں کی۔ وہ بچپن سے ہر چیز میں آزاد رہا ہے اور اب اپنی حرکات سے دوسروں کو محظوظ کرنے کی کوشش میں خود کو غیر سنجیدہ بنا رہا ہے۔ وہ مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے، اور یہ بہت سے لوگوں کے لیے تشویش کی بات ہے۔‘