اداکار و ہدایتکار احمد حسن نے ایک ایسی بات کہہ دی جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ہر رات سونے سے پہلے اپنی بیوی نوشین احمد کے پاؤں دباتے ہیں۔
حال ہی میں دونوں میاں بیوی ایک نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو میں مہمان بنے۔ شو کے دوران احمد حسن نے بتایا، ”میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنی بیوی کے پاؤں دباتا ہوں۔ اس سے اسے سکون ملتا ہے اور مجھے برکت حاصل ہوتی ہے۔“
سارہ خان نے اپنے وائرل ’فیمینسٹ‘ بیان پر کھل کر بات کردی
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک فرمانبردار شوہر ہیں اور یہ عمل انہیں روحانی طور پر اطمینان دیتا ہے۔ میزبان نے مذاقاً اپنی اہلیہ نوشین سے گواہی بھی طلب کی، جس پر نوشین نے ہنستے ہوئے کہا، ”ظاہر ہے وہ ایسا کریں گے، آخر وہ میرے شوہر ہیں!“
احمد حسن کے اس بیان پر انٹرنیٹ پر لوگوں نے خوب تبصرے کیے۔ کچھ مرد صارفین نے اسے ”ذاتی معاملہ“ قرار دے کر ٹی وی پر بات کرنے کو غیر ضروری کہا۔ کچھ نے یہاں تک کہہ دیا کہ ”بیوی کی خدمت ٹھیک ہے، لیکن یہ حد سے زیادہ ہے۔“
بشریٰ انصاری کا اپنی نئی ویڈیو میں لڑکیوں کو اہم پیغام
جبکہ دوسری جانب خواتین صارفین نے اس عمل کو سراہے بغیر نہ رہ سکیں۔ کسی نے لکھا، “یہی تو اصل محبت ہے! تو کسی نے کہا، ”کاش میرے شوہر بھی اتنی محبت والے ہوں۔“