12

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست میں وفاقی حکومت سے بنائی گئی پالیسی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایل پی جی کی قیمتیں کم کرکے انڈسٹری کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔جبکہ بیرون ملک سے برآمد کی گئی پریمیم گیس کی قیمت سات سے دس ہزار روپے ٹن مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

عدالت لوکل اور برآمد کی گئی گیسوں کی قیمتوں کو مساوی کرنے کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سے ایل پی جی گیس کے حوالے بنائی گئی پالیسی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت اکیس دسمبر تک ملتوی کردی۔