بھارتی ریاست کرالہ میں کیا گیا ایک دلہن کا منفرد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

دنیا بھر میں لوگ اپنی شادی کو یاد گار بنانے کیلئے خوبصورت اور تاریخی جگہوں پر فوٹو شوٹ کرواتے ہیں لیکن بھارتی ریاست کرالہ سےتعلق رکھنے والی ایک دلہن کا فوٹو شوٹ بہت وائرل ہو رہا ہے کیونکہ دلہن گٹر کے پانی سے بھری گڑھوں والی سڑک پر چلتی نظر آرہی ہے۔

انسٹاگرام پر بھارتی دلہن کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن روایتی عروسی ساڑھی میں ملبوس ہے جب کہ ان کے عقب میں لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں لیکن دلہن سب سے بے نیاز اپنا فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں سرخ رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ایک دلہن کو ٹوٹی پھوٹی سڑک پر گندے پانی کے بیچ سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ انوکھی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters