اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور اخراجات سے متعلق درخواست پر عدالت نے فیروز خان سے آمدنی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

عدالت میں اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزے کی جانب سے بچوں کے داخلے، تعلیمی اخراجات سمیت دیگر تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی۔

فیروز خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے علیزے کو عدت اور حق مہر کے چیک دے دیے تھے،علیزے نے تاحال چیک کیش نہیں کروائے ہیں۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

اداکار فیروز خان کی علیزے سلطان سے علیحدگی ہوچکی ہے ، اداکار فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

More

Comments are closed on this story.