اداکارہ منتشا کیانی نے کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کرلی ہے۔

منتشا کیانی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ ”بختاور“ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔

منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران دوستی ہوئی تھی۔

منتشا کیانی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس پر انہیں بہت سے فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنیس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

یاد رہے کہ سال 2021 میں انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سونیا حسین نے بتایا تھا کہ وہ جنوری 2023 تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

جب کہ اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ ان کا ہونے والا ساتھی اداکار ہو۔

More

Comments are closed on this story.