سنئیر اداکار سمیر کھکھر ٹی وی شو نکڑ میں کھوپری کے کردار کے لیے مشہور تھے آج 15 مارچ کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر کھکھر سانس اور دیگر طبی مسائل میں مبتلا تھے، اور انہیں ایم ایم ہسپتال، بوریولی میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سمیر کھکھر کی موت متعدد اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ سمیر کھکھر اپنے اداکاری کے 38 سالوں میں مختلف ٹی وی شوز اور فلموں کا حصہ رہے۔

اداکار نے شوبز سے مختصر وقفہ لے کر امریکہ چلے گئے ،بعد میں، وہ واپس آئے اور دو گجراتی ڈرامے بھی کیے اور سلمان خان کی فلم ”جے ہو“ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ہوئے۔

انہوں نے سدھیر مشرا کی نیٹ فلکس فلم ”سیریس مین“،سیریز “سن فلاور “اور پرائم ویڈیو کی ”فرزی“ میں معاون کردار ادا کیا۔

More

Comments are closed on this story.