بالی وڈ کے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی جلد شادی کی پیش گوئی کردی۔

کے آر کے نے عامر خان کے حوالےسے ٹوئٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان جلد اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں ۔

کے آر کے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر خان نے فلم دنگل کے وقت سے ثنا کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان اور فلم دنگل میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک دوسرے کے ہمراہ پکل بال کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی نے چُھپ کر بنائی ہے۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا۔

More

Comments are closed on this story.