پاکستان کے وکٹ کیپربلے بازمحمد رضوان کی بوسٹن کی سڑک پرنمازادا کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اکتیس سالہ اداکار کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ہارورڈ بزنس اسکول میں بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لینے کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔

مذہبی عقیدت کے لیے منفرد پہچان رکھنے والے رضوان نے سڑک پر نماز کی ادائیگی سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو سراہتے ہوئے کھلاڑی کو سراہا اور تعریفی تبصرے کیے۔

ایک صارف نے وکٹ کیپر کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا اسے رضوان کی شخصیت کا خوبصورت پہلو قراردیا۔

ایک اور ویڈیو میں کھلاڑی کو اذان دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری دن رضوان نےاساتذہ کو قرآن پاک کا تحفہ دے کر دل جیت لیے تھے۔

ہارورڈ کا یہ پروگرام بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس (BEMS) پر توجہ مرکوزکرتا ہے، بابراعظم اور محمد رضوان نے 31 مئی سے 3 جون تک بوسٹن، میساچوسٹس ٓکے نامور ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس میں کلاسز میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اور رضوان میدان کے علاوہ بھی مرکز نگاہ رہتے ہیں،رضوان کو خصوصاً مختلف ممالک کے دوروں کے دوران اپنی تقاریر کے ذریعے اسلام کا پیغام پھیلانے کی کوششوں کیلئے پہچانا جاتا ہے۔

More

Comments are closed on this story.